ایک سال میں 59 انٹرنیٹ بلیک آؤٹ

مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ بند ہے، یہاں اس سال اب تک 59 انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ہو چکے ہیں جو بھارت میں کہیں بھی ہونے والے بلیک آؤٹ سے زیادہ ہیں۔اس صورتِ حال میں مقبوضہ وادی اور بھارت کے دیگر حصوں میں ٹیلی ویژن چینل ابلاغ اور پیغام رسانی کا ذریعہ بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بہت سے لوکل کیبل چینلز اور علاقائی چینلز پر کشمیر سے متعلق لوگوں کے پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔ان پیغامات کے ذریعے کچھ لوگ وادی میں اپنے پیاروں کی خیریت جاننا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اس سال اب تک انٹرنیٹ کے 59 بلیک آؤٹ ہو چکے ہیں جو بھارت میں کہیں بھی ہونے والے بلیک آؤٹ سے زیادہ ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept