بھارت کی گھناؤنی سازش بے نقاب

مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکاہے

امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناؤنی سازش بے نقاب کردی ہے،ہزاروں مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکاہے، زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔غیرملکی مہاجرین کے نام پر مزید مسلمانوں کو حراست میں لئے جانیکی تیاریاں کر لی گئی ہیں، مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردیدیا گیاہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی، مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے،آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے، تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کونکالاجارہاہے،بھارت میں کئی ریاستوں کوخصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کاانضمام صرف مسلم اکثریت ہونیکی بناپرکیاگیاہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept