افغان حکومت کا طالبان کے متعلق تشویشناک انکشاف

صدر ٹرمپ نے کابل میں حالیہ بم دھماکے کے بعد طالبان سے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں

افغان حکومت کا طالبان کے متعلق تشویشناک انکشاف،افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ عوام طالبان کے ساتھ ایسے نامکمل امن معاہدے کو قبول نہیں کریں گے

افغان صدر نے کہا کہ ”قطر میں امن بات چیت کے لیے مقیم طالبان کے لیڈرتو دوحہ میں ہنی مون منا رہے ہیں اورطالبان لیڈروں کوقطرہی سے افغانوں کوقتل کرنے کے احکامات موصول ہورہے ہیں۔“

انھوں نے قطرمیں جاری مذاکراتی عمل کو نامکمل قراردیا ہے اورافغان حکومت نے امریکا کے ساتھ دوحہ میں ’ڈھونگ‘ عمل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدرغنی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کے طالبان لیڈروں کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت کی تشویش کوتسلیم کرلیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے کابل میں حالیہ بم دھماکے کے بعد طالبان سے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں۔اس بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept