نیتن یاہواوچھے ہتھکنڈوں پراُترآئے

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہونے اگلے انتخابات میں کامیابی کے لیے فلسطینی علاقوں پرقبضے کواپنا منشوربنا لیا

نیتن یاہواوچھے ہتھکنڈوں پراُترآئے،اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہونے اگلے انتخابات میں کامیابی کے لیے فلسطینی علاقوں پرقبضے کواپنا منشوربنا لیا۔ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ حکومت بنائی تو وادی اردن اوربحیرہ مردارکے شمالی علاقے وہ اسرائیل میں شامل کریں گے۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کا تیس فیصد حصہ بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی آباد ہیں،، جبکہ اسرائیل فوج کے زیر قبضہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر غیر قانونی طور پر 11 ہزار اسرائیلیوں کو بھی آباد کیا گیا ہے۔

ادھرفلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں امن عمل کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ وہ فلسطینی علاقے کو اپنے انتخابی منشورمیں شامل کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept