عراقی داعش کے ٹھکانوں پرشدید بمباری

امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر80 ہزار پاونڈ وزنی بارود اور بموں سے شدید حملہ کیا

عراقی داعش کے ٹھکانوں پرشدید بمباری،امریکی اتحادی فوج نے عراقی جزیرے پر واقع داعش کے ٹھکانے پر80 ہزارپاونڈ وزنی بارود اوربموں سے شدید حملہ کیا ہےغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نےعراقی صوبے صلادین میں واقع جزیرے قانوس پرقائم داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ امریکی اتحاد کے اس آپریشن میں 80 ہزارپاونڈ ( 36 ہزار کلو) باروداستعمال کیا گیا۔

داعش کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں امریکی ایئرفورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اورایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ بظاہرداعش شدت پسندوں کا مضبوط اورمحفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پربڑی تعداد میں سبزہ اوردرخت ہونے کی بنا پرجنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔

اس موقع پراسپیشل آپریشنزجوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات ملی تھیں جس کے بعد مختلف مقامات پران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم تصاویراورویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس غیرمعمولی بمباری سے جزیرے پربڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept