ٹی ٹی پی کے سربراہ سمیت کئی افراد عالمی دہشتگرد قرار

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیرمفتی نورولی محسود سمیت کئی افراد کوعالمی دہشت گرد قراردے دیا

 امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیرمفتی نورولی محسود سمیت کئی افراد کوعالمی دہشت گرد قراردے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرکوعالمی دہشت گرد قراردیا۔ امریکا کی جانب سے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اورداعش سے وابستہ دیگرافرادکو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ مفتی نورولی کو 2018 میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا۔ امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے حوالے سے اطلاع دیے جانے پر 5 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کو بھی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept