سیکیورٹی میں مدد:ایران میں تین آسٹریلوی شہری گرفتار

آسٹریلیا اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل دو خواتین اورایک آسٹریلوی مرد شہری کو ایران میں گرفتار کرلیا گیا

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ اور حکومت نے دعویٰ کیا ہے آسٹریلیا اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل دو خواتین اورایک آسٹریلوی مرد شہری کو ایران میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتارشدگان میں سے ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ امورخارجہ اورتجارت مذکورہ تینوں افراد کے اہل خانہ کوقونصلر کے ذریعے ضروری مدد وتعاون فراہم کررہا ہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قضیئے سے متعلق نجی معلومات کی بنا پروہ اس پرمزید تبصرہ نہیں کرسکتا۔

محکمہ خارجہ نے آسٹریلوی شہریوں پرزوردیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے ایران سفرسے متعلق جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں جن میں خبردارکیا گیا تھا کہ آسٹریلوی شہریوں کوایران میں من مانی کرتے ہوئے گرفتارکیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ اورآسٹریلیا کی دوہری شہریت کی حامل خاتون بلاگر اوران کے آسٹریلوی دوست ایشیا کے سفر کے دوران دس ہفتے قبل ایران میں گرفتار کرلئے گئے تھے۔

آسٹریلیا اور برطانیہ کے دوہری شہریت کی حامل کیمرج یونیورسٹی کی گریجویٹ اورآسٹریلوی جامعہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ دانشور خاتون کو ایران میں گرفتار کرنے کے بعد 10 برس قید سنائی جا چکی ہے۔ گرفتارخاتون کوقید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا، انہیں کس جرم میں سزا دی گئی ہے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept