چینی سفیر کا مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اہم انکشاف

چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے

چینی سفیر یاؤجنگ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے اہم انکشاف،چینی سفیرکا کہنا ہے کہ چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، سینٹرل ایشیا ممالک کی سنجیدگی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، سی پیک منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیاء ممالک قریب آئیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بالکل واضح ہے، چین بھارت کی یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept