دنیا بھر میں امریکی جاسوس کبوتروں کے چرچے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سرد جنگ کے دوران جاسوس کبوتروں کے ذریعے کیے گئے جاسوسی مشن کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا ہے

دنیا بھر میں امریکی جاسوس کبوتروں کے چرچے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سرد جنگ کے دوران جاسوس کبوتروں کے ذریعے کیے گئے جاسوسی مشن کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

صیغۂ راز سے باہر آنے والی سی آئی اے کی فائلز سے پتا چلتا ہے کہ کیسے کبوتروں کو سوویت یونین کے اندر حساس مقامات کی تصاویر بنانے کے خفیہ مشن کے لیے تربیت دی گئی تھی۔ اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا گیا ہے کہ کیسے پہاڑی کوؤں کو جاسوسی کے چھوٹے آلات سوویت علاقوں میں گرانے اور ڈولفن مچھلی کو زیر آب خفیہ مشن کے لیے تربیت دی گئی۔ سی آئی اے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جانور ایجنسی کے خفیہ آپریشنز کی تکمیل کے لیے دیے گئے ’انوکھے‘ ٹاسک پورے کر سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept