مقبوضہ کشمیر:چین کی طرف سے ایک اوربیان

ہواچن ینگ کا کہنا ہے کہ امید ہے یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہوگا

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرچین کی طرف سے ایک اوربیان سامنے آ گیا ہے،چین نے کشمیرکوہمیشہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کے طورپرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایشیا اورافریقی ممالک کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہواچن ینگ کا کہنا ہے کہ امید ہے یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت دونوں ہمارے بہترین ہمسائے ہیں، امید ہے کہ دونوں عظیم ہمسایوں کے باہمی تعلقات امن کی بنیاد پراستوارہوں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept