افغان میں کار بم حملہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

حملے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم یہ پتہ نہیں کہ وہاں کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں

افغان صوبے زابل کے شہر قلات میں مقامی اسپتال کے قریب کار بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کے حکام کے مطابق حملہ آور زابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ٹریننگ بیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے گاڑی اسپتال کے قریب پارک کر دی۔ گورنر زابل نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کا ہدف انٹیلی جنس سروسز کی عمارت تھی۔ صوبائی کونسل کے رکن حاجی عطا جان نے بتایا کہ کار حملے میں 20 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم یہ پتہ نہیں کہ وہاں کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ حاجی عطا نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ شدید زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept