افغان فورسز کا کمال، اپنے ہی شہر پر ڈرون سے حملہ کر دیا

افغان فورسز نے دہشت گردوں کے بجائے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس میں 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے دہشت گردوں کے بجائے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس میں 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں امریکی فورسز کی مدد سے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں آکر 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہتی تھیں تاہم حملے کی زد میں فصلوں میں کام کرتے کسان آگئے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ افغان وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی تصدیق اور واقعے سے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کر دیا جب کہ گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان حکومت معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept