پاکستان سے مایوس، چین کا ایران کے حوالہ سے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان

ایران کے تیل، گیس، بجلی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں 400ارب ڈالر کی مجوزہ چینی سرمایہ کاری کی پیشکش کو حتمی معاہدے کی شکل دیدی

پاکستان سے مایوس ہو کر چین نے ایران کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چین ایران میں 400 ارب ڈالرز(626کھرب 76 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد) کی سرمایہ کاری کرے گا، ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران ایران کے تیل، گیس، بجلی اور انفراسٹرکچر شعبوں میں 400ارب ڈالر کی مجوزہ چینی سرمایہ کاری کی پیش کش کو حتمی معاہدے کی شکل دے دی ہے۔ چین نے یہ پیشکش 2016میں کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ چین کی یہ سرمایہ کاری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی کا ایک حصہ ہو گی اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں سے لگ بھگ سات گنا بڑی ہوگی۔ایران میں چین کی اس خطیر سرمایہ کاری کے دو حصے ہوں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept