سعودی فوج میں خواتین بھرتی کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں بڑی تبدیلی، مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں سفری، گاڑی چلانا اور ہوٹل میں اکیلے قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept