مودی سرکاراپنے ہی راج میں لُٹ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی بھتیجی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا اورانہیں قیمتی اشیا، موبائل اورنقدی سے محروم کردیا

مودی سرکاراپنے ہی راج میں لُٹ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی بھتیجی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا اورانہیں قیمتی اشیا، موبائل اورنقدی سے محروم کردیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالیہ دنوں میں راہ زنی کے مختلف واقعات دیکھنے میں آتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ اس کا نشانہ بھارت کے سب سے طاقتورشخص کی بھتیجی بن گئی۔ دمایانتی بین مودی نے نئی دہلی کے علاقے سول لائنز کے پولیس تھانے میں ایک راہ زنی کی رپورٹ درج کروائی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار نہ معلوم افراد نے سول لائنز میں گجراتی سماج بھون کے دروازے سے ان کا پرس چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق دمایانتی بین مودی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بھائی کی بیٹی ہیں۔

دمایانتی کے ساتھ یہ واردات اس وقت پیش آئی جب وہ ہفتے کی صبح بھارتی ریاست پنجاب کے شہرامرتسرسے واپس نئی دہلی آرہی تھیں۔ دیامانتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں قیام کے لیے گجراتی سماج بھون میں ایک کمرہ بک کروایا تھا تاہم جیسے ہی وہ اس ہوٹل کے دروازے پر پہنچیں تونامعلوم ملزمان اُن کا پرس چھین کرفرارہوگئے۔ انہوں نے پولیس کویہ بھی بتایا کہ ان کے پرس میں 2 موبائل فون، والیٹ اوراہم دستاویزات کے ساتھ ساتھ 56 ہزارروپے بھی موجود تھے۔ مودی کی بھتیجی کا کہنا تھا کہ انہیں شام میں دوسرے شہرجانا تھا، تاہم دستاویزات چوری ہونے کی وجہ سے وہ کہیں سفرنہیں کرسکتیں۔ ادھردہلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept