ترکی کا شام کے اہم علاقہ پرقبضہ کا دعویٰ

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن پیس سپرنگ کامیابی سے جاری ہے

ترکی کی شامی کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی جاری ہے اورترک فوج نے سرحد کے قریب اہم شامی قصبے پرقبضے کا دعویٰ کرلیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن پیس سپرنگ کامیابی سے جاری ہے اورترک فوج نے اہم سرحدی قصبے راس العین کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ادھر کردوں کی سربراہی میں لڑنے والے سیریئن ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ترک افواج کی کئی گھنٹوں سے جاری رہنے والی بھاری شیلنگ کے باعث ایک حکمت عملی کے تحت وہ پیچھے ہٹے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار روز سے جاری ترک فوج کی اس کارروائی میں 74 کرد ملیشیا ہلاک ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept