افغان حکومت نے طالبان سے قبضہ خالی کرالیا

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے صوبے قندوزکے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے

افغان حکومت نے قندوزمیں آپریشن کرکے ضلع دشت آرچی کوطالبان سے خالی کرالیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے صوبے قندوزکے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہےکہ دشت آرچی میں گذشتہ رات کلیئرنگ آپریشن شروع کیا گیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ آپریشن میں طالبان کے گڑھ تباہ کئےگئے اوران کا بھاری جانی نقصان ہوا جب کہ دیگرعلاقوں میں بھی کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6ماہ میں5صوبوں کے 12اضلاع سے طالبان کا کنٹرول مکمل طورپرختم کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept