Connect with us

انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی شدید مذمت

Published

on

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 فلسطینیوں کے جاں بحق اور سیکڑوں کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کی۔ استنبول میں اپنے خطاب کے دوران ترک صدر طیب ادروگان کا کہنا تھا کہ ‘میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیرانسانی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘کیا آپ نے ان لوگوں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی فلسطنیوں کے قتل عام کی مذمت سنی جو عفرین میں آپریشن پر تنقید کرتے ہیں’۔ یاد رہے کہ ترکی نے 20 جنوری 2018 کو شام کے علاقے عفرین میں کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا جس کا قبضہ 18 مارچ کو حاصل کرلیا تھا۔ اردوگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘یہ ان لوگوں کی سب سے بڑی بددیانتی ہے جو ہمیں برا بھلا کہتے ہیں لیکن اپنی سرزمین میں احتجاج کرنے والوں پر اسرائیل کی جانب سے بھاری اسلحے سے حملے پر کچھ نہیں کہتے’۔ترک صدر کا ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر سے کہا کہ ‘کیا آپ یہاں مداخلت نہیں کریں گے’۔
خیال رہے ایک روز قبل اسرائیل کی جانب سے سرحد پر لگائی گئی باڑ کی جانب سے لاکھوں فلسطینوں کے مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی جاں بحق اور 1400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 758 کو براہ راست گولیاں لگی تھیں۔ قبل ازیں ترک وزیر خارجہ نے بھی پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اسرائیل کی مذمت کی تھی۔

Advertisement

انٹرنیشنل

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

Published

on

hassan mubarik

ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خور د برد کرنے کے جرم میں 3،3 سال کی سزا دی تھی، تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو 2015 جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایران جوہری معاہدے کا پاسدار

Published

on

British prime minister

برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے کہا ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیلسٹک میزائل اور خطےمیں عدم استحکام کی ایرانی سرگرمیوں پر بات ہونی چاہیے، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

شملہ:جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک، 11 زخمی

Published

on

jeep accident

بھارت میں شملہ کے علاقے ہاٹ کوٹی تیونی روڈ پرجیپ کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور سمیت 13افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنکرے روڈ پر سامنے آنیوالی گاڑی کو راستے دیتے وقت جیپ سڑک کے کنارے توازن کھوکر گہری کھائی میں گرگئی،مرنیوالوں میں 11افراد قریبی رشتے دار تھے۔10افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جیپ میں چڑگاوں تحصیل کا ایک خاندان روہڈو جارہا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔

ایس ڈی ایم روہڈو بی آر شرما نے بتایا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کوفوری امداد کے طور پر فی کس 10ہزار روپے دیئے گئے۔

Continue Reading
Advertisement
punjab cabinet
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

resham
شوبز16 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

hassan mubarik
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

martyred pak army
پاکستان20 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

supreme court of pakistan
پاکستان22 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

fawad chaudhry
پاکستان18 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

nala dek
پاکستان17 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

ranbir and kareena
شوبز13 گھنٹے ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

mehwish hayat and fahad mustafa
شوبز13 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

nipal
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

ali
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

imran khan.....
پاکستان13 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

hermeen train
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

4 اکتوبر سے حرمین ٹرین کا آغاز

asif zardari and nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مدد مانگ لی

مقبول خبریں