Connect with us

انٹرنیشنل

آج بھی مکمل ہڑتال

Published

on

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ حریت رہنماؤں کے اعلان پر شہیدوں سے اظہار یک جہتی کے لئے کل شوپیاں تک بھارت مخالف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا جب کہ احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سری نگر اور جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ وادی میں اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں جب کہ سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق گھروں میں بدستور نظر بند ہیں جب کہ یاسین ملک کو تین روزہ ریمانڈ پر سری نگر کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

Published

on

hassan mubarik

ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خور د برد کرنے کے جرم میں 3،3 سال کی سزا دی تھی، تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو 2015 جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایران جوہری معاہدے کا پاسدار

Published

on

British prime minister

برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے کہا ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیلسٹک میزائل اور خطےمیں عدم استحکام کی ایرانی سرگرمیوں پر بات ہونی چاہیے، ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

شملہ:جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک، 11 زخمی

Published

on

jeep accident

بھارت میں شملہ کے علاقے ہاٹ کوٹی تیونی روڈ پرجیپ کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور سمیت 13افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنکرے روڈ پر سامنے آنیوالی گاڑی کو راستے دیتے وقت جیپ سڑک کے کنارے توازن کھوکر گہری کھائی میں گرگئی،مرنیوالوں میں 11افراد قریبی رشتے دار تھے۔10افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جیپ میں چڑگاوں تحصیل کا ایک خاندان روہڈو جارہا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔

ایس ڈی ایم روہڈو بی آر شرما نے بتایا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کوفوری امداد کے طور پر فی کس 10ہزار روپے دیئے گئے۔

Continue Reading
Advertisement
punjab cabinet
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

resham
شوبز16 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

hassan mubarik
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

martyred pak army
پاکستان20 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

supreme court of pakistan
پاکستان22 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

nala dek
پاکستان17 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

fawad chaudhry
پاکستان18 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

ranbir and kareena
شوبز13 گھنٹے ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

mehwish hayat and fahad mustafa
شوبز13 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

nipal
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

ali
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

imran khan.....
پاکستان13 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

asif zardari and nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مدد مانگ لی

hassan rouhani
پاکستان20 گھنٹے ago

امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: ایرانی صدر

مقبول خبریں