Connect with us

انٹرنیشنل

دھمکیاں ملنے لگیں

Published

on

مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اورقتل کی گئی آصفہ کے خاندان کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔ والد اور خاندان کے دیگر افراد آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔آصفہ کےوالدامجدعلی نےعزیزوں کےساتھ کٹھواکاعلاقہ چھوڑدیا۔زیادتی کاشکارکمسن کاگھرانہ 110کلومیٹرپیدل سفرکرکے ادھم پورپہنچ گیا۔ایک ماہ مزیدپیدل سفرکرکےامجدعلی اوراسکےعزیزکشتواڑنقل مکانی کرجائیں گے۔امجدعلی نے کہا کہ کٹھوامیں اب ہمارےخاندان کےکوئی بھی محفوظ نہیں،بیٹی سےزیادتی اورقتل ہواتوسمجھامحض چندلوگوں کاکام ہے مگر جب ریلیاں نکالی گئیں اورملزموں کوآزادکرنےکےمطالبےبڑھےتوپتہ چلاہم تنہاہیں۔

Advertisement

انٹرنیشنل

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

Zeeshan Ali

Published

on

india

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، سیلابی ریلا بس کو بھی بہا کر لے گیااور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست میں 3 روز سے جاری بارشوں سے دریائے راوی اور بیاس میں پانی کی سطح خطرناک حد عبور کرگئی، سیلابی ریلا راستے میں ا?نے والی ہر چیز بہا لے گیاجبکہ مسافروں سے خالی بس بھی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200 سڑکوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ ٹوٹ گیا، پہاڑی مقام پر 4 فٹ برف پڑی اورسینکڑوں لوگ مختلف مقامات پر پھنس گئے۔

ہماچل پردیش میں3 اضلاع کے اسکول بند کر دئیے گئے، دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی تاہم ریاست پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

Continue Reading

انٹرنیشنل

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

Zeeshan Ali

Published

on

john tarmal

دنیا میں سب سے زیادہ انتخاب ہارنے والاامیدوارایک مرتبہ پھر انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے جارہا ہے۔

کینیڈین شہری جان ٹرمل نے گزشتہ چار عشروں میں95بار انتخابات میں حصہ لیا، 94بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب وہ96ویں بار انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنا پہلا الیکشن1979میں لڑا جس میں انہیں صرف 193ووٹ حاصل ہوئے۔

جان ٹرمل نامی شخص نے جوئے کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کے لئے سیاست میں قدم رکھا۔اس کے بعد ان کے سیاسی خیالات تبدیل ہوتے رہے، انہوں نے سٹی کونسلر سے لیکر رکن پارلیمنٹ کے انتخابات تک میں حصہ لیا۔

کبھی وہ کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے رہے اور کبھی آزاد رکن کے طور پر میدان میں اترے۔ انہوں نے ان تمام انتخابات میں کم از کم گیارہ اور زیادہ سے زیادہ45سو ووٹ حاصل کیے۔

انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کے جنون نے انہیں دنیا میں سب زیادہ انتخابات لڑنے اور ہارنے کے عالمی اعزاز سے نواز دیا اور ان کانام گینزورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

67سالہ ٹرمل کو انتخابات میں ہارنے کا کوئی افسوس نہیں،94انتخابات ہارنے کے بعد اب وہ 22اکتوبر کو میونسپل میئر کے انتخابات میں 96ویںبار حصہ لے گا۔

سترہ نومبر2016میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا کے جان سی ٹرمل نے مئی1979سے17نومبر2016تک وفاقی،صوبائی اور میونسپل کے نوے انتخابات میں حصہ لیا جن میں انہیں89میں شکست ہوئی۔صرف 2008کے ایک ضمنی الیکشن میں انہیں شکست نہیں ہوئی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

بھارتی سابق میئر ڈرائیور سمیت قتل

Rashid Saeed

Published

on

ex mair driver

بھارت کے صوبہ بہار کے ضلع مظفر پور میں فائرنگ کے نتیجہ میں سابق میئر سمیر کمار ڈرائیور سمیت ہلاک ،قتل میں لینڈ مافیا کے ملوث ہونے کا خدشہ

مظفر پور میں دن دہاڑے مصروف ترین علاقے بنارس بینک چوک پر موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے سابق میئر سمیر کمار اور ان کے ڈرائیور پر اندھا دہند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شہر کے سابق میئر سمیر کمار اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سمیر کمار اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے ان کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور اے کے47رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

سمیر کمار کو ذرا بھی سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا،پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کیواقعے میں کم از کم دواے کے 47 رائفل استعمال کی گئیں کیوں کہ سمیر کمار پر لگنے والی گولیوں کی تعداد 50سے زائدہے جس سے ان کا پورا جسم چھلنی ہوگیا،فائرنگ کے واقعے میں سمیر کمار کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس کی فضا ء پائی جاتی ہے ، دکاندار اپنا کاروبار بند کرکے بھاگ نکلے اور ہر طرف سنسنی پھیل گئی۔

پولیس واقعے پر لب کشائی سے گریزاں ہے تاہم نام نہ ظاہر کرنے پر ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ سابق میئر کے قتل کے پیچھے لینڈ مافیا کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔ حالیہ دنوں میں پٹیاسامیں سہارا کی کروڑوں روپے کی زمین کے لین دین کا معاملہ موضوع بحث رہا۔

سمیر کمارکا جس وقت قتل کیا گیااس وقت ان کی گاڑی میں زمین کے کاغذات بھی موجود تھے۔ سمیر کمار مظفر نگر میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت کے حامل تھے۔ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ قتل سیاسی، سماجی یا ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں