Connect with us

انٹرنیشنل

سفارتکاروں پر پابندی کی تصدیق

Published

on

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔ امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نےکہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔ وائس آف امریکہ کی ازبک سروس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سےدور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔ اس سے قبل امریکی محکمہٴ خارجہ کے ایک اہل کار نے کہا تھا کہ ’’امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کے سفر پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے‘‘۔ یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں جب افغانستان میں لڑائی کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ کے مابین تناؤ بڑھا ہوا ہے۔

​​ ​

Advertisement

انٹرنیشنل

اغواء کے بعداجتمائی زیادتی

Published

on

bridle

بھارت کے مشہور شہرانبالہ میں شادی کے 3دن بعد دلہن کو اسلحہ کے زور پر اغواءکے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انبالہ کے رہائشی نوجوان نے پہلی بیوی کو چھوڑ کر نئی شادی کی تھی جس کاعلم اس کی سابق بیوی کو ہو گیا جس نے اپنے بھائیوں کی مد د سے اپنے سابق شوہر کے گھر حملہ کر دیا اور لوٹ مار کرنے کے بعد اس کی دلہن کو اغواءکر کے لے گئے ,راستے میں اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جانے سے مارنے کی دھمکی بھی دی ،پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کر تے ہو ئے نو جوان کی سابق بیوی کو  بھائیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Published

on

daish

ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد گروپ اسلامک سٹیٹ نے قبول کر لی ہے،ایرانی وزارت خارجہ نے اس حملے کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر اہواز میں ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹنے قبول کر لی ہے اس حملے میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایرانی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب ے تھا، بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب فوجی سالانہ پریڈ کر رہے تھے۔

دوسری طرف ترجمان ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز ملٹری پریڈ کے حملہ آوروں کا تعلق داعش سے نہیں بلکہ حملہ آوروں کا رابطہ اسرائیل اور امریکا سےتھاجبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ فوجی پریڈ کے لئے  دہشتگردوں کو اسلحہ، تربیت اور معاوضہ غیر ملکی حکومت نے ادا کیا،حکومت ایرانی دفاع کے لیے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ

Published

on

EU

یورپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی ممالک کیساتھ انسانی سمگلروں کے تنازع پر ملاقات کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹوسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ممالک نے فروری میں منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں عرب ممالک سے تارکین وطن سمیت دیگر مسائل اٹھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آسٹرین چانسلر سیبسٹین کرز کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق اہم پیش رفت ہے لیکن سب سے بڑی جنگ انسانی سمگلروں کیخلاف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہو گی کیونکہ غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگ غیر قانونی طور پر سفر کرتے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں