Connect with us

انٹرنیشنل

صومالیہ ،بم حملہ میں 15 ہلاک

Published

on

صومالیہ کے علاقے زیریں شوبالے میں ایک اتوار بازار پر خود کش بم حملے میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زیریں شوبالے کے ڈپٹی گورنر عابدی فتاح حاجی عبدللہ نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وانلاوین شہر کے ایک اتوار بازار پر خود کش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ حملہ شام کے وقت کیا گیا اور اس میں کم از کم 10 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ الشباب دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کیا گیا ہے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Published

on

daish

ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد گروپ اسلامک سٹیٹ نے قبول کر لی ہے،ایرانی وزارت خارجہ نے اس حملے کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر اہواز میں ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹنے قبول کر لی ہے اس حملے میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایرانی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب ے تھا، بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب فوجی سالانہ پریڈ کر رہے تھے۔

دوسری طرف ترجمان ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز ملٹری پریڈ کے حملہ آوروں کا تعلق داعش سے نہیں بلکہ حملہ آوروں کا رابطہ اسرائیل اور امریکا سےتھاجبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ فوجی پریڈ کے لئے  دہشتگردوں کو اسلحہ، تربیت اور معاوضہ غیر ملکی حکومت نے ادا کیا،حکومت ایرانی دفاع کے لیے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ

Published

on

EU

یورپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی ممالک کیساتھ انسانی سمگلروں کے تنازع پر ملاقات کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹوسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ممالک نے فروری میں منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں عرب ممالک سے تارکین وطن سمیت دیگر مسائل اٹھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آسٹرین چانسلر سیبسٹین کرز کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق اہم پیش رفت ہے لیکن سب سے بڑی جنگ انسانی سمگلروں کیخلاف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہو گی کیونکہ غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگ غیر قانونی طور پر سفر کرتے ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

صنعاء: اتحادی طیاروں کے حملے، 12 حوثی کمانڈر ہلاک

Published

on

sagha

صنعاء کے شمال میں اتحادی طیاروں کے حملوں میں 12 حوثی کمانڈرہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزارت دفاع سے جاری ایک بیان میں کہا کارروائی میں الحصبہ کے علاقے میں واقع الصیانی کیمپ میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ حملوں کے بعد کیمپ کے اندر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس دوران ایمبولینس کی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کیمپ پہنچی۔ اتحادی طیاروں کی کارروائی میں کیمپ میں موجود 12 حوثی کمانڈروں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں