Connect with us

انٹرنیشنل

عراق میں الیکشن

Published

on

iraq

عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوئی جو رات 8 بجے تک جاری رہےگی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عراق کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔عراقی انتخابات میں وزیراعظم حیدر العبادی اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی میدان میں ہیں۔ جبکہ 2008 میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا اچھالنے والے صحافی منتظر الزیدی بھی انتخابات میں بطور امیدوار شریک ہیں۔

Advertisement

انٹرنیشنل

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Ali Waqas

Published

on

tarai dai

ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ انتقال کر گئے۔ صدر ترائی دائی کوینگ کی عمر61 سال تھی،ترائی دائی کوینگ 12 اکتوبر 1956 کو ویتنام کے صوبے نینھ پنھ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی تھی، ویت نامی صدر نے چائینیز میں بھی ماسٹر کی ڈگری لے رکھی تھی، 2009 میں انہیں پروفیسر کے ٹائٹل سے نوازا گیا تھا،ویتنام کی نیشنل اسمبلی نے 2016 میں ترائی دائی کوینگ کا بطور صدر ویتنام انتخاب کیا تھا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

Zeeshan Ali

Published

on

saudi women

سعودی عرب کی ایک مقامی عدالت نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اگرچہ خواتین کو رواں برس ڈرائیونگ سمیت دیگر کاموں کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنے والد، بھائی، شوہر اور خاندان کے سرپرست مرد کی اجازت کے بغیر انہیں نہ تو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی انہیں شادی کا حق حاصل ہے۔اسی طرح کئی معاملات میں خواتین کو اپنے سرپرست مرد حضرات کا اجازت نامہ پیش کرنا پڑتا ہے۔

تاہم رواں برس حکومت نے خواتین کو سرپرست مرد کی اجازت کے بغیر ہی کاروبار یا نوکری کرنے کی اجازت دی تھی۔نشریاتی ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف جدہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں سعودی حکومت نواز نشریاتی ادارے اوکاز سمیت دیگر اداروں کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے حیران کن طور پر خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔

عدالتی فیصلے اور خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق سعودی عرب کے نشریاتی اداروں نے لکھا کہ خاتون یونیورسٹی کی طالبہ تھیں اور وہ مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق والد کی سرپرستی کے خلاف درخواست دائر کرنے والی خاتون گزشتہ 10 سال سے والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں اور انہوں نے 6 سال سے والد سے ملاقات تک نہیں کی۔

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ خاتون کے حق میں عدالتی فیصلے آنے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کی جا رہی ہے اور کئی خواتین نے عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو مرد حضرات کی طرح ہی اپنا ذاتی پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے تو یہ کہا کا قانون ہے اسے جاری کرنے کی اجازت اس کے سرپرست مرد سے لی جائے؟۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

Zeeshan Ali

Published

on

falstin

سپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔

آسٹریا میں یورپی یونین کے لیڈرز کی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا۔

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان11 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل21 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان32 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل54 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں