Connect with us

انٹرنیشنل

گوگل کے خلاف تحقیقات

Published

on

google

فیس بک کے ڈیٹا لیکس اسکینڈل نے تو صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہی تھی اور اب خبر یہ ہے کہ معروف سرچ انجن کمپنی گوگل بھی بغیر اجازت صارفین کی نقل و حرکت ریکارڈ کرتی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔آسڑیلیا میں گوگل پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اسمارٹ فون صارفین کی نقل و حرکت کو بغیر اجازت ریکارڈ کیا، یعنی ’لوکیشن‘ فیچر کا استعمال غلط کیا ہے۔گوگل پر عائد الزام کے مطابق اسمارٹ فون میں چاہے سِم کارڈ ہو یا انٹرنیٹ بند ہو تب بھی صارفین کی لوکیشن کمپنی کو پتہ چل رہی تھی۔علاوہ ازیں ایسے صارفین کی نقل و حرکت کا ریکارڈ بھی رکھا گیا جنہوں نے اپنے موبائل فون پر ‘مقام بتانے’ کا آپشن بند کر رکھا تھا۔گوگل پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ ہر صارف کا ماہانہ ایک گیگابائیٹ کے مساوی ڈیٹا ریکارڈ کررہی ہے-
دوسری جانب گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس صارفین کی جانب سے ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ اکثر صارفین کے موبائل کی لوکیشن سیٹنگز منفرد ہوتی ہے اور لوکیشن فیچر اس باعث بھی فعال رہ سکتا ہے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Ali Waqas

Published

on

tarai dai

ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ انتقال کر گئے۔ صدر ترائی دائی کوینگ کی عمر61 سال تھی،ترائی دائی کوینگ 12 اکتوبر 1956 کو ویتنام کے صوبے نینھ پنھ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی تھی، ویت نامی صدر نے چائینیز میں بھی ماسٹر کی ڈگری لے رکھی تھی، 2009 میں انہیں پروفیسر کے ٹائٹل سے نوازا گیا تھا،ویتنام کی نیشنل اسمبلی نے 2016 میں ترائی دائی کوینگ کا بطور صدر ویتنام انتخاب کیا تھا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

Zeeshan Ali

Published

on

saudi women

سعودی عرب کی ایک مقامی عدالت نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اگرچہ خواتین کو رواں برس ڈرائیونگ سمیت دیگر کاموں کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنے والد، بھائی، شوہر اور خاندان کے سرپرست مرد کی اجازت کے بغیر انہیں نہ تو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی انہیں شادی کا حق حاصل ہے۔اسی طرح کئی معاملات میں خواتین کو اپنے سرپرست مرد حضرات کا اجازت نامہ پیش کرنا پڑتا ہے۔

تاہم رواں برس حکومت نے خواتین کو سرپرست مرد کی اجازت کے بغیر ہی کاروبار یا نوکری کرنے کی اجازت دی تھی۔نشریاتی ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف جدہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں سعودی حکومت نواز نشریاتی ادارے اوکاز سمیت دیگر اداروں کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے حیران کن طور پر خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔

عدالتی فیصلے اور خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق سعودی عرب کے نشریاتی اداروں نے لکھا کہ خاتون یونیورسٹی کی طالبہ تھیں اور وہ مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق والد کی سرپرستی کے خلاف درخواست دائر کرنے والی خاتون گزشتہ 10 سال سے والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں اور انہوں نے 6 سال سے والد سے ملاقات تک نہیں کی۔

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ خاتون کے حق میں عدالتی فیصلے آنے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کی جا رہی ہے اور کئی خواتین نے عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو مرد حضرات کی طرح ہی اپنا ذاتی پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے تو یہ کہا کا قانون ہے اسے جاری کرنے کی اجازت اس کے سرپرست مرد سے لی جائے؟۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

Zeeshan Ali

Published

on

falstin

سپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔

آسٹریا میں یورپی یونین کے لیڈرز کی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا۔

Continue Reading
Manchester
کھیل1 منٹ ago

مانچسٹر کی سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائز کو شکست

cylinder blast in house
پاکستان14 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل24 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان35 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل56 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

مقبول خبریں