Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

فرد جرم

Published

on

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دودوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بات ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے والد کو بھی اپنے خلاف کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے دودوزانے کو اس وقت جوہانسبرگ کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے ایک بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وطن لوٹے تھے کرپشن کا جو مقدمہ ان کی گرفتاری کی وجہ بنا وہ 2016میں دائر کیا گیا تھا۔

Advertisement

انٹرنیشنل

پارلیمانی انتخابات: دھماکے ، فائرنگ ‘ 4 اہلکار جاں بحق

Rashid Saeed

Published

on

Afghan parliament election

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے قریب دھماکہ ہوئے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسری طرف صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج پولنگ ہو رہی ہے اس پولنگ کو روکنے کے لیے دہشت گرد متحرک ہو گئے ہیں اور گذشتہ روز قندھار میں دہشت گردی میں پولیس چیف کی ہلاکت پر پولنگ ابھی تک ملتوی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے پولیس چیف نے بتایا کہ کابل کے شمالی علاقے میں پولنگ سٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی شروع کی گئی تو بم کو ناکارہ بناتے ہوئے وہ پھٹ گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں ان افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبہ غور میں شدت پسندوں نے پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

افغانستان میں اس تمام صورتحال کے حوالے سے افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انتخابات مکمل کریں گے یہ سب کچھ ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم نے حملوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر مزید سکیورٹی بڑھادی ہے جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

گمشدہ صحافی ۔۔۔ سعودی عرب کا حیران کن انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

Jamal Khashoggi

سعودی عرب نے قونصل خانے سے گمشدہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کردی ، لڑائی کے دوران قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصلیٹ پہنچے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے تھے اور اس کے بعد سعودی صحافی کو قتل کیے جانے کی اطلاعات تھیں ۔

سعودی صحافی کے لاپتہ ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب صحافی کے قتل میں ملوث ہوا تو اس کے اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ 

میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سعودی صحافی 2 اکتوبر کو قونصل خانے آئے تووہاں موجود افراد سے ان کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور قاتلوں نے موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور تاحال خاشقجی کی میت کا پتہ نہیں لگ سکا۔ 

سعودی صحافی کے قتل پر سعودی مملکت نے افسوس کااظہار کیا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

المناک ٹرین حادثہ۔۔۔ 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Rashid Saeed

Published

on

india train accident

بھارت پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثہ، 60 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی، پورے شہر میں صف ماتم بچھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امرتسر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر دسہرے کے تہوار پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق راون کا پتلا نذر آتش کرنے کی تقریب کے دوران لوگوں کو سٹیج سے پیچھے ہٹنے کی اپیل بھی کی گئی تھی لیکن لوگ راون کا پتلا نذر آتش تقریب میں اس قدر مگھن تھے انہیں ٹرین کے آنے کی آواز ہی نہ آئی 

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

سعودی عرب ڈالر دینے کو تیار اہم کردار کون ۔۔۔ بڑا انکشاف

muhammad abbas
کھیل23 گھنٹے ago

کامیابی اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں

sindh police
پاکستان22 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

mathira
شوبز22 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

metro bus
پاکستان22 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

doctor in sindh
پاکستان24 گھنٹے ago

سندھ حکومت کاانوکھا فیصلہ۔۔۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی تیاری

foot ball match
کھیل18 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

prime minster meet with Qatari deligation
پاکستان15 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

babar azam
کھیل23 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

artificial moon
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

gas
پاکستان15 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

faiz ul hassan chohan
پاکستان22 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

captain retired atta muhammad
شوبز19 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

keerala mander
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

saqib nisar
پاکستان23 گھنٹے ago

آبی ذخائر کے حوالے سے اہم کانفرنس

مقبول خبریں