Connect with us

انٹرنیشنل

عام فرد کا دکھاوا

Published

on

شام میں اقتدار سے چمٹے صدر بشار الاسد کا بڑا بیٹا حافظ الاسد طلبہ کے لیے ریاضی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے سلسلے میں رومانیہ پہنچا ہوا ہے۔ یہ مقابلہ 3 جولائی سے شروع ہوا تھا اور آئندہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حافظ الاسد کی پوری کوشش ہے کہ وہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے 325 کلو میٹر دور واقع شہر "کلو ناپوکا” میں عام فرد کی طرح نظر آئے۔ حافظ ایک 3 سٹار ہوٹل "وکٹوریا” میں 10 دیگر شامیوں کے ساتھ قیام پذیر ہے۔ حافظ الاسد کے علاوہ 110 ممالک کے 615 دیگر طلبہ بھی مقابلے میں شرکت کے واسطے "کلو ناپوکا” شہر میں موجود ہیں۔ مقابلے میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 طلبہ پر مشتمل ہے جب کہ شام کی ٹیم میں 5 اضافی ارکان ہیں جو کہ طلبہ نہیں بلکہ وہ حافظ الاسد کے ذاتی محافظین ہیں۔ حافظ نے گزشتہ برس برازیل میں ریو ڈیجنیرو میں ہونے والے اسی مقابلے میں شرکت کی تھی۔

Advertisement

انٹرنیشنل

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

Zeeshan Ali

Published

on

bilal and isma

ترکی میں 85 سالہ معمر غیر ملکی نے سوشل میڈیا کے استعمال پر شک کرنے والی 76 سالہ بیوی کو قتل کردیا اور خودکشی کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلال اور اسما گزشتہ ہفتے ہی جرمنی سے سیر و تفریح کی غرض سے ترکی کے شہر استنبول آئے تاہم وہاں یہ واقعہ پیش آگیا جس کی اطلاع ترکی میں رہائش پذیر اس جوڑے کے رشتہ داروں نے پولیس کو دی جنہوں نے جوڑے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ رشتہ دار جب معمر جوڑے کے گھر پہنچے تو وہاں دونوں بزرگوں کو خود میں لت پت پایا جس پر زخمی جوڑے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 76 سالہ اسما دل میں چاقو لگنے سے جان کی بازی ہار گئی جب کہ بلال نامی بزرگ معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہے۔

دوران تفتیش بلال نے قبول کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ میری سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کی وجہ سے مجھ پر شک کرتی تھی، اُسے لگتا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر کسی غیر خاتون کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ہمارے درمیان کئی بار سوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا بھی ہوا اور ایک دن تو اسما نے مجھے گھر سے نکل جانے کا بھی کہہ دیا تھا کیوں کہ وہ مجھ پر مزید بھروسہ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہ ہماری آخری رات تھی جب میں نے اسے قتل کیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

Zeeshan Ali

Published

on

america

امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔

ہارفورڈ پولیس نے ٹوئٹرپر لکھا کہ وہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کررہے ہیں کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔

سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تاہم مسلح شخص کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، وقوع پر پڑی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ڈنمارک :منی لانڈرنگ کاسب سے بڑا سکینڈل سامنے آگیا

Zeeshan Ali

Published

on

danske bank

ڈنمارک میں یورپی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ڈنمارک میں 200ارب ڈالر کا منی لانڈرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر ڈینش بینک کے چیف ایگزیکٹو مستعفیٰ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کے خلاف کی گئی تحقیقات میںایسٹونیا میں قائم بینک کی برانچ سے 234ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بینک کے انٹرنیشنل آپریشنز کے انچارج اور چیف ایگزیکٹو نے استعفیٰ دیتے ہوئے بینک کی ناکام کارکردگی کا بھی اعتراف کیا۔

دوسری جانب اربو ں ڈالر کا منی لانڈرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی پابندیوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان14 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان14 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

ishaq dar
پاکستان20 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

fawad chaudhary
پاکستان17 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

reham khan
شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

aleem khan
پاکستان14 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

debt
پاکستان8 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

chiarabordi
شوبز20 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان13 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

bahishti derwazah
پاکستان12 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

auction of Buffaloons
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

Sara Khan
شوبز11 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

bilal and isma
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں