Connect with us

انٹرنیشنل

تعداد 200 ہو گئی

Published

on

حکام کے مطابق ستر ہزار امدادی کارکن سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔
شہر ہیروشیما، اوکایاما اور ایہمی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جاپان کے مغربی حصوں میں تین روزہ طوفانی بارش اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی تھی، حکومت نے تعمیر نو کے لئے تریسٹھ کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔ جاپان نے مسلسل زلزلوں کی صورت میں خود کو اس سے نمٹنے کے لیے تیار کر لیا ہے لیکن اسے پہلی بار اس قدر شدید سیلاب کا سامنا ہے۔ جاپان کے مغربی علاقوں میں آنے والے سیلاب میں اب تک ایک دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جاپان کے بعض مغربی علاقے کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے غیر معمولی خطرہ لاحق ہے کیونکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا: ہم نے پہلے کبھی ایسی بارش نہیں دیکھی۔ حکام نے بتایا کہ ہیروشیما اور دوسرے علاقوں میں ریکارڈ بارش کے سبب پانی دریا کے بند توڑ کر باہر نکل آئے اور تقریباً 20 لاکھ لوگوں سے علاقے کو خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو دھمکی

Rashid Saeed

Published

on

US President Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک کو دھمکی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتے ہیں، ان کے بغیر مشرق وسطیٰ کے ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہم یاد رکھیں گے، اوپیک کی مقرر کردہ تیل کی قیمتیں اب کم ہوجانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار کے معاملے میں امریکا 45سال بعد روس اور سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال امریکا نے روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل کنوؤں سے نکالا ہے اور 1973ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا عالمی سطح پر تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی عرب کے ذریعے گوادر تک رسائی

Rashid Saeed

Published

on

سعودی حکومت نے گوادر پر آئل سٹی بنانے کی پیشکش کی ہے یہ پیشکش وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی گئی ۔

یہ آئل سٹی پر سعودی عرب 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں آئل رائفنڈری کے علاوہ آئل پمپنگ اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ 

آئل سٹی کو بنانے کا ٹھیکہ امریکن کمپنیز کو دیا جائے گا۔در حقیقت یہ کمپنیاں ہی اس سٹی کے انتظامات کو سنبھالیں گی۔ اس سے پہلے یہ منصوبہ چین لگانا چاہتا ہے اب ان کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اب سعودی عرب لگائے گا۔ 

اس تمام صورتحال کے پیش نظر چین کے تحفظات میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے ۔چین سمجھتا ہے کہ پاکستان خطے میں اس کی بجائے امریکہ کے مفادات کو اہمیت دے رہا ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے چین کے تحفظات ختم کرنے کے حوالے سے چینی صدر سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات چیت بھی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چینی حکام نے پاکستانی آرمی چیف پر واضح کر دیا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کو آئندہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کا رُخ کیا ہوگا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ویت نام کے صدر انتقال کر گئے

Rashid Saeed

Published

on

Vietnam President died

ویت نام کےصدر ٹران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے،انتقال کے وقت ان کی عمر 61سال تھی، وہ اپریل 2016ء میں ویتنام کے صدر بنے تھے۔

سرکاری میڈیاکے مطابق صدر ٹران ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے ملٹری اسپتال میں ملکی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔

صدر ویت نام ٹران ڈائی کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کی علالت کی شدید نوعیت اس وقت سامنےآئی جب وہ ویت نام کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشین صدر کے استقبال کے دوران اپنے پیروں پر کھڑے نہ رہ سکے۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان20 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان23 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

aleem khan
پاکستان20 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان13 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان19 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان18 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز16 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز2 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان2 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان2 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان2 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

مقبول خبریں