Connect with us

انٹرنیشنل

داعش حملے،220 جاں بحق

Published

on

داعش حملے،220 جاں بحق

جنوبی شام میں حکومتی دستوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے بدھ کے روز کیے گئے متعدد خودکش بم دھماکوں میں 220افراد ہلاک ہو گئے۔ ان بم دھماکوں کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے جنوبی شام میں السویدا نام کے صوبے میں کئی دیگر مقامات پر مسلح حملے بھی شروع کر دیے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ داعش کے خود کش بمباروں نے حملے صرف جنوبی شام کے شہر السویدا میں کیے جن میں220 افراد جاں بحق ہوئے، خبر سرکاری ایجنسی سانا کے مطابق پہلا خود کش حملہ سرکاری فوج کے زیر کنٹرول السویدا کے ایک بازار میں جبکہ دوسرا ایک گلی میں ہوا، ان دھماکوں میں داعش کے 4 شر پسند ملوث بتائے گئے ہیں۔ جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اہلکاروں نے 2 خودکش بمباروں کو بم حملے کرنے سے پہلے ہی گولی مار دی، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ ان بم دھماکوں کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے السویدا میں کئی دیگر مقامات پر مسلح حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔

انٹرنیشنل

“نظر کا دھوکہ”

Published

on

"نظر کا دھوکہ"

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو محض ’نظر کا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے مگر ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

Published

on

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے علامہ یوسف القرضاوی کو اصل منصوبہ ساز اور پالیسی ساز قرار دے دیا اخوان المسلمون کی نقل وحرکت، اس کی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں وہی رنگ بھرتے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیام پذیر ہونے کے باوجود ان کے منصوبے اور چالیں خطرناک ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

عراقی فوج پر حملہ

Published

on

عراقی فوج پر حملہ

سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے کارندے نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں کو زدوکوب کیا مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں