Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

ایران کا مذاکرات سے انکار

Rashid Saeed

Published

on

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔ امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ ہم دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے جب کہ حالیہ کچھ روز میں دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

انٹرنیشنل

مکیش امبانی کی اہلیہ نے اپنی بہو کو تحفہ میں کیا دیا جسکی مالیت300 کروڑ ہے

anees akhtar

Published

on

بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر 300 کروڑ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تحفہ کیا ہے۔ دوسری جانب نئی نویلی بہو کی نند ایشا امبانی نے اپنی بھابھی کو ایک بنگلہ شادی کے تحفے میں دیا ہے۔

 مکیش امبانی کے صاحبزادے آکاش امبانی کی شادی شلوکا مہتا سے 9 مارچ کو ہوئی جس کی تقریبات کی دھوم دنیا بھر میں مچی رہی۔ اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنی بہو کو نسل در نسل چلنے والا خاندانی سونے کا ہار تحفے میں دینا چاہتی تھیں۔ ان کے خاندان کی روایت ہے کہ خاندانی ہار گھر کی بڑی بہو کو دیا جاتا ہے، نیتا کو ان کی ساس نے یہ ہار دیا تھا اور وہ اپنی بہو شلوکا کو خاندانی ہار دینا چاہتی تھیں لیکن پھر انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا اور شلوکا کو دنیا کا مہنگا ترین ہار بنوا کر دے دیا۔نیتا امبانی نے جو ہار اپنی بہو کو تحفے میں دیا ہے اس کا نام ‘L’Incomparable (بے جوڑ، ناقابل موازنہ) ہے جو لبنانی جیولر موعاد نے تیار کیا ہے ۔ اس ہار کی مالیت 300 کروڑ روپے (پاکستانی 612 کروڑ روپے ) بتائی جارہی ے۔ دوسری جانب شلوکا مہتا کی نند ایشا امبانی نے اپنی بھابھی کو شادی کے تحفے کے طور پر خوبصورت بنگلہ دیا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

شاہ سلمان کا بڑا فیصلہ، امریکی اقدام کو مسترد کر دیا

Rashid Saeed

Published

on

shah sulman bin abdul aziz

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کیا گیا۔

سعودی عرب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولان سے متعلق سعودی عرب اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور سعودی عرب سمجھتا ہے کہ تمام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق گولان کی پہاڑیاں شام کی ہیں، ان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔ سعودی عرب نے بیان میں امریکی اقدامات کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے متنازعہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔خیال رہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام اور اسرائیل کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے جہاں اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔ گولان کی پہاڑیوں کو پانی کا ایک اہم ذریعہ مانا جاتا ہے اور انہی پہاڑوں کے چشموں سے بہنے والے پانی سے اسرائیل کی کل آبادی کا 40 فیصد حصہ مستفید ہوتا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

تھائی لینڈ;انتخابات میں فوج پردھاندلی کا الزام

anees akhtar

Published

on

thailand

 تھائی لینڈ کے سابق صدر تھاکسن شناوترا نے 2014 میں فوجی بغاوت کے ملک میں ہونے والے پہلے انتخابات میں فوج پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

الیکشن آفیشلز کی جانب سے جانب سے جاری کردہ ایوان زیریں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں معمولی برتری کے باوجود فوج کی حمایت یافتہ جماعت اقتدار پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

تاہم شناوترا نے نے مذکورہ پارٹی پر فتح کے لیے گندھے اور غیرپارلیمانی ہتھکنڈوں کے استعمال کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے ہانک کانگ میں انٹرویو میں دیتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ ساتھ انتخابات پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھنے والا ہر فرد یہ بات جانتا ہے کہ انتخابات میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیں گے جو تھائی لینڈ کے لیے اچھا نہیں ہے۔

اتوار کو فوج کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم نئے قوانین کے تحت منعقد ہوئے جن کا مقصد سویلین حکومت میں منتقلی آسان بنانا تھا۔

ابتدائی طور پر حاصل ہونے والے فائدے کے باوجود ماہرین کا ماننا تھا کہ آمریت کے خلاف عوامی غم و غصے کے سبب فوج کی حمایت یافتہ جماعت ’پلنگ پرچارتھ پارٹی‘ (پی پی پی) کی کامیابی کے امکانات کم تھے اور عوامی سطح پر مقبول شناوترا کی جماعت کی کامیابی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے لیکن نتائج اس کے الٹ برآمد ہوئے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 2014 میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے والے وزارت عظمیٰ کے امیدوار پریوتھ چینوچا کی جماعت آگے ہے۔

انتخابات میں ڈالے 90فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد آنے والے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پریوتھ نے 76لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ شناوترا کی جماعت پھیو تھائی نے 137 حلقوں میں سیٹیں جیتیں جبکہ اس کے مقابلے میں پلنگ پرچارتھ پارٹی نے 97 نشستوں پر کامیابی حاصل کیں لیکن شناوترا کی جماعت کو 5لاکھ کم ووٹ ملے۔

تاہم انتخابات میں اعدادوشمار کی بنیاد پر فوج کی حمایت یافتہ جماعت سبقت لے جائے گی جہاں کی جانب سے تعینات کردہ 250 سینیٹ اراکین کی بدولت پریوتھ چینوچا کو کو کامیابی کے لیے ایوان زیریں میں صرف 126 نشستوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے برعکس پھیو تھائی کو 376 نشستیں درکار ہیں۔

69سالہ شناوترا نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں اگر قوانین اور ریفری شفاف نہیں ہوں گے تو نتائج کا احترام نہیں کیا جائے گا اور کہا کہ انتخابات میں یقیناً دھاندلی ہوئی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان8 گھنٹے ago

کٹ تو سکتا ہوں مگر جھک نہیں سکتا :بلاول بھٹو زرداری

پاکستان8 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار کیسے لاہور پہنچی ؟

پاکستان8 گھنٹے ago

عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں مگر کیوں؟

shahid khaqan abasi
پاکستان8 گھنٹے ago

عوام حکومت کے خلاف بہت جلد سڑکوں پر آئے گی مگر کیوں؟

انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

مکیش امبانی کی اہلیہ نے اپنی بہو کو تحفہ میں کیا دیا جسکی مالیت300 کروڑ ہے

شوبز9 گھنٹے ago

دکھی انسانیت کے لئے فنکاروں کا کردار بہت اہم ہے :ریما

پاکستان9 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نےٹرین کے ٹکٹ خریدے مگر کیوں؟

پاکستان9 گھنٹے ago

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ مگر کیوں؟

کشمیر9 گھنٹے ago

طلبہ نے فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا مگر کیوں؟

کھیل9 گھنٹے ago

پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت بلیک میل نہیں ہوگی:سید صمصام بخاری

پاکستان10 گھنٹے ago

حج کے لیے 4 کیٹیگری کی منظوری مگر کیوں؟

ajay basaria
پاکستان10 گھنٹے ago

پاک بھارت کشیدگی میں کمی:اجےبساریہ

nwaz sharief
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کچھ دیر میں

rana sana ulah
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو ریلیف کس کی تجویز پر ملا؟

پاکستان12 گھنٹے ago

حسن نثار کی حکومت کو خطرے کی گھنٹی مگر کیوں؟

rana sana ulah
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو ریلیف کس کی تجویز پر ملا؟

fahad, mehvish
شوبز20 گھنٹے ago

مہوش حیات اورفہد مصطفیٰ کوعدالت میں گھسیٹنے کا اعلان

کھیل15 گھنٹے ago

محمد آصف نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

akbar lone
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

جوپاکستان کوایک گالی دیگا اُسے 10 دیں گے

پاکستان15 گھنٹے ago

اوبر کا کریم خریدنے کا اعلان؟

کھیل15 گھنٹے ago

انڈین پریمیئرلیگ میں بڑا تنازع

nawaz sharif and shahbaz sharif
پاکستان13 گھنٹے ago

شریف برادران کے ریلیف میں کس غیر ملکی سربراہ کا ہاتھ: بریکنگ نیوز

پاکستان8 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار کیسے لاہور پہنچی ؟

ahsan iqbal and murad saeed
پاکستان16 گھنٹے ago

احسن اقبال کا مراد سعید کو ایسا زور دار دھچکا کہ

reema khan and dgispr
شوبز12 گھنٹے ago

آصف غفور، ریما خان ایکدوسرے کے مداح نکلے

shan shahid
شوبز16 گھنٹے ago

شان شاہد سوشل میڈیا پر’پھپھو‘ بن گئے

پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو انکار، کس مؤقف پر ڈٹ گئے؟

nawaz sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

پاکستان14 گھنٹے ago

عمرہ زائرین کے لئےعمرہ مزید آسان مگر کیسے؟

ویڈیو12 گھنٹے ago

ایڈونچر اور کامیڈی فلم ” مسنگ لنک” کا ٹریلر جاری

afghan group
ویڈیو16 گھنٹے ago

خواتین پرمشتمل پہلاافغان میوزیکل گروپ منظرعام پر

ویڈیو2 دن ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

sher dil lal kabotar
ویڈیو3 دن ago

’شیردل‘ نے ’لال کبوتر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

john wick 3
ویڈیو5 دن ago

نئی ہالی ووڈفلم ’’جان وِک چیپٹر3‘‘کا نیا ٹریلر جاری

i p man 4
ویڈیو6 دن ago

فلم ’آئی پی مین 4‘کاپہلاٹریلر جاری

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری

hassan niazi
شوبز1 ہفتہ ago

حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردارنبھانے پر بول پڑے

safraz ahmad
PSL41 ہفتہ ago

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

captain marval
ویڈیو1 ہفتہ ago

2 ہفتوں میں 73 ارب روپے کما لیے

aggly dolls
ویڈیو1 ہفتہ ago

اینیمیٹیڈ فلم’اگلی ڈولز‘کانیا ٹریلرجاری

avengersend game
ویڈیو2 ہفتے ago

فلم’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کانیا ٹریلرجاری

nazia hassan
PSL42 ہفتے ago

پی ایس ایل کا ’نازیہ حسن‘ کو خراج تحسین

deepica ranveer
شوبز2 ہفتے ago

دپیکا اوررنویروالدین بن گئے مگراتنی جلدی کیسے؟

triple theres
ویڈیو2 ہفتے ago

مارنےاوربچانے کی جنگ ’ٹرپل تھریٹ‘

مقبول خبریں