Connect with us

انٹرنیشنل

بارشوں کے بعد ژالہ باری

Published

on

بارشوں کے بعد ژالہ باری

موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ امریکامیں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھنے کو ملے جب برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور طوفانی بارش کے بعد ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگیں اور کئی مقامات پر مٹی کے تودے کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انٹرنیشنل

نیا غلاف کعبہ تیار

Published

on

نیا غلاف کعبہ تیار

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا ہے۔ موجودہ غلاف کعبہ 9 ذی الحج بہ روز سوموار کو اتارنے کے بعد اس کی جگہ نیا غلاف کعبہ شریف پر چڑھا دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سدنہ بیت اللہ ڈاکٹر صالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔حال ہی میں غلاف کعبہ کی دیکھ بحال کی ذمہ دار کمیٹی نے سنہ 1439ھ کے حج کے دوران خانہ کعبہ کے لیے تیار کردہ غلاف کا جائزہ لیا اور غلاف پر منقش آیات، سنہری پٹی، غلاف کے مختلف حصوں کی مکمل تیاری کے اعتبار سے اسے مکمل قرار دیا گیا تھا۔نیا غلاف 9 ذی الحج کی صبح کو مخصوص گاڑی پر رکھ کر شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم سے حرم میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ خاص قدرتی ریشم سے تیارکرنے کیبعد اس پر گہرا سیاہ رنگ چڑھایا گیا۔ غلاف کی اونچائی14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی پٹی 95 سینٹی میٹر چوڑی اور17میٹر لمبی ہے۔ 4 کونوں والے چ6 اجزاء کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

Published

on

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر بن گئیں مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار مسلم خاتون رکن سینیٹ بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

لندن والوں کےلئے خوشخبری

Published

on

لندن والوں کےلئے خوشخبری

پشاورزلمی کی جانب سے لندن کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے کہ وہ لندن کی گلیوں میں گھومنے والی پشاور زلمی کی بس کو پہنچانیں اور اس کے ساتھ سیلفی بنا کر پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی انعامات حاصل کرنے کا موقع پائیں ۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ”لندن کے پیارے رہائشیو پاکستان میں کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام ’ پشاور زلمی ‘ اب آپ کے شہر میں آ چکاہے اور آپ کی گلیوں میں گھوم رہاہے جو کہ دراصل پشاور زلمی کی بس ہے ۔ہمیں آپ کے خوبصورت شہر میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ہم آپ کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں ، پشاور زلمی کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ جڑے ہوئے اور رابطے میں رہے ، زلمی فینز ہمارے لیے قیمتی ترین اثاثہ ہے ۔“

Continue Reading

مقبول خبریں