Connect with us

انٹرنیشنل

ریکارڈ گرمی

Published

on

ریکارڈ گرمی

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے، کل گرم ترین دن کا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لندن اور جنوبی مشرقی علاقوں میں کل ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل انگلینڈ کے جنوب مشرقی اور شمالی اور مشرقی حصوں میں بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے، اس سے قبل برطانیہ میں جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 2015 میں 36.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل

گوگل کارکنان سراپا احتجاج

Published

on

گوگل کارکنان سراپا احتجاج

گوگل کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کمپنی کے ایک خفیہ منصوبے کے تحت چین کی سینسر شپ پالیسی سے مطابقت رکھنے والے سرچ انجن کی تیاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ انہیں کام کے متعلق فیصلوں سے اخلاقی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ زیادہ تر کارکنوں کو میڈیا کے ذریعے ہی پراجیکٹس اور ان کے کوڈ کے بارے پتا چلتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوگل کے سی ای اور سندر پیچائی نے کارکنوں کو بتایا کہ ان کی کمپنی شفافیت کے لیے پر عزم ہے اور چین میں گوگل کو دوبارہ لانچ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایران کے نکلنے پر متفق

Published

on

ایران کے نکلنے پر متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہوگی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

حزب اللہ نہیں بننے دینگے

Published

on

حزب اللہ نہیں بننے دینگے

امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا سعودی عرب حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دے گا ایرانی نظام حوثیوں کو غیر قانونی طور پر ہتھیار اور میزائل مُہیا کرنے کے علاوہ اُنہیں حزب اللہ ملیشیا کے تربیت کاروں کے ذریعے سپورٹ فراہم کر رہا ہے اس کا مقصد حوثیوں کو تجربہ پہنچا کر یمنی عوام کے خلاف جاری جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے حزب اللہ کے عسکری عناصر کی یمن میں موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی نظام نے اپنے پیروکار حوثیوں کی تربیت کا مشن اس دہشت گرد تنظیم کو سونپ رکھا ہے ساتھ ہی اس امر کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایران نواز فرقہ وارانہ ملیشیائیں اور ٹولیاں مل کر خطّے میں واقع ممالک کے اندر انارکی اور تباہی پھیلانے پر کام کر رہی ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں