پاکستانی طریقہ کار کی حمایت

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارتی انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے،اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.