Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

بحیرہ احمرمحفوظ نہیں

Published

on

ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرات سے دوچار کرنے کے لیے دھمکی آمیز بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا بحیرہ احمر اب محفوظ نہیں رہا ہے۔ آپ کو جان لینا چاہیے کہ یہ جنگ جو کچھ آپ کے پاس ہے اس کو تباہ کردے گی۔آپ اس جنگ کا آغاز کریں گے لیکن یہ ہم ہیں جو اس جنگ کا اختتام کریں گے اس لیے آپ کو ایرانی عوام اور ہماری جمہوریہ کے صدر کی توہین کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

‘گاجر’ کا تحفہ

Published

on

prince harry

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے حال ہی میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں ان کی شاندار انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔اس دوران شاہی جوڑے نے سڈنی کے ساحل سمندر کا بھی رخ کیا جہاں دونوں کو آنے والے ننھے مہمان کے لیے بہت سے تحائف بھی ملے۔ان تحائف میں ایک تحفہ ایسا بھی تھا جس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سمیت وہاں موجود سب لوگوں کو حیران کردیا اور چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

میگھن کو ان کی ایک پرستار کی جانب سے بڑی گاجر کا تحفہ موصول ہوا، جس پر انہوں نے خوشگوار انداز میں شہزادہ ہیری کو مخاطب کیا اور کہا کہ ‘دیکھیں تحفے میں سبزی بھی ملی ہے’

Continue Reading

انٹرنیشنل

ٹرمپ کا یوٹرن

Published

on

trumph

ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر سعودی عرب کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے، جن کا اب کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے، وہ اس سے مطمئن نہیں۔اب ٹرمپ نے سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ظاہر ہے، اس معاملے میں دھوکہ دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا’۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے، ‘میں سعودی عرب کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں’۔ان کا کہنا تھا، ‘پابندیاں ایک آپشن ضرور ہیں لیکن جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کے خاتمے سے ان سے زیادہ ہمیں نقصان ہوگا’۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ طاقتور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل سے لاعلم ہوں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

پارلیمانی انتخابات: دھماکے ، فائرنگ ‘ 4 اہلکار جاں بحق

Rashid Saeed

Published

on

Afghan parliament election

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے قریب دھماکہ ہوئے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسری طرف صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج پولنگ ہو رہی ہے اس پولنگ کو روکنے کے لیے دہشت گرد متحرک ہو گئے ہیں اور گذشتہ روز قندھار میں دہشت گردی میں پولیس چیف کی ہلاکت پر پولنگ ابھی تک ملتوی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے پولیس چیف نے بتایا کہ کابل کے شمالی علاقے میں پولنگ سٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی شروع کی گئی تو بم کو ناکارہ بناتے ہوئے وہ پھٹ گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں ان افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبہ غور میں شدت پسندوں نے پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

افغانستان میں اس تمام صورتحال کے حوالے سے افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انتخابات مکمل کریں گے یہ سب کچھ ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم نے حملوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر مزید سکیورٹی بڑھادی ہے جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں