Connect with us

انٹرنیشنل

400 گھروں کی منظوری

Published

on

400 گھروں کی منظوری

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں گذشتہ روز ایک فلسطینی لڑکے کے فدائی حملے میں ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد صہیونی حکومت نے انتقامی کارروائی کے تحت غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 400 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
اسرائیل کے شدت پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک یہودی آباد کار کے قتل کے جواب میں فلسطینیوں کو چار سو یہودیوں کے مکانات کی تعمیر کی شکل میں قیمت چکانے پرمجبورکیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے کہا کہ فلسطینیوں کی ’دہشت گردی‘ کا بہتر جواب یہودی آباد کاری میں اضافہ ہے۔ میں غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں ’آدم‘ یہودی کالونی میں مزید 400 مکانات کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں۔

انٹرنیشنل

21 مسافر اغوا

Published

on

21 مسافر اغوا

افغانستان میں طالبان نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا کر 21 افراد کو اغوا کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قندوز کے علاقے میں گزشتہ شب تین مسافر بسوں کو یرغمال بنالیا جس میں مجموعی طور پر 170 افراد سوار تھے جن میں سے 149 مسافروں کو جانے دیا جب کہ 21 افراد کو سیکیورٹی اہلکار ہونے کے شبے میں طالبان اپنے ہمراہ لے گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ 21 افراد کو طالبان کے قبضے سے رہا کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران 7 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آپریشن مغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔مسافر بسیں قندوز صوبے کے ہائی وے سے کابل کی جانب جارہی تھیں۔ یہ علاقہ طالبان کے زیر تسلط ہے۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مسافروں کو یرغمال بنایا تھا۔ جانچ پڑتال کے بعد 149 مسافروں کو جانے دیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

پابندی عائد

Published

on

جراثیم کا پلندہ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی جبکہ طالب علموں نے اس اقدام کو رجعت پسندانہ قرار دیا بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی لہذا اب سٹوڈنٹس کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چنئی میں ایک نجی کالج کی پرنسپل نے کہا کہ کیمرہ فون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، طلبہ خواتین فیکلٹی ممبرز کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔پرنسپل نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں لڑکے اور لڑکیاں ساتھ پڑھتے ہیں، طالبات اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ ویڈیو بنوالیتی ہیں، جن کا بعد میں غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

حکومتی پیشکش مسترد

Published

on

حکومتی پیشکش مسترد

طالبان نے افغان حکومت کے طرف سے کی جانے والی جنگ بندی کی مشروط پیشکش مسترد کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے حکومتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے صرف امریکا کو ہی فائدہ ملے گا جس کی وجہ سے حملے نہیں روکے جائیں گے،گذشتہ روز افغان صدر نے تین ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کا پاکستان حکومت کی جانب سے بھی خیرمقدم کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں