Connect with us

انٹرنیشنل

عرب نیٹو کی بحالی

Published

on

عرب نیٹو کی بحالی

امریکی اتحادی عرب ممالک کا مڈل ایسٹ سٹرٹیجک الائنس کا 2 روزہ اجلاس واشنگٹن میں 12 اکتوبر کو شروع ہو گا میڈیا رپورٹس کے مطابق سمٹ کی امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کردی ہے کہ اس الائنس کو ’’عرب نیٹو‘‘ کا نام بھی دیا گیا ہے اجلاس میں خلیجی ریاستیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور اومان کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی خواہش ہے کہ اس سربراہی اجلاس کے انعقاد سے امریکا اور عرب ورلڈ میں قریبی رابطہ اور تعاون کا سلسلہ استحکام پا سکے گا الائنس کے تحت امریکا اپنے اتحادی عرب ممالک کے اہم معاملات بشمول، فوجی تربیت، میزائل نظام کا حصول، دفاعی ضروریات، انسداد دہشتگردی اور ایسے ہی دوسرے معاملات پر تعاون پیدا کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ سمٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو خاص طور پر زیر بحث لایا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ سٹرٹیجک الائنس ایرانی انتہاء پسندی کے راستے میں ایک دیوار ثابت ہوگا جس سے عرب کا اتحاد یقینی طور پر مشرق وسطیٰ میں استحکام کا باعث بنے گا۔

انٹرنیشنل

“نظر کا دھوکہ”

Published

on

"نظر کا دھوکہ"

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو محض ’نظر کا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے مگر ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

Published

on

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے علامہ یوسف القرضاوی کو اصل منصوبہ ساز اور پالیسی ساز قرار دے دیا اخوان المسلمون کی نقل وحرکت، اس کی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں وہی رنگ بھرتے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیام پذیر ہونے کے باوجود ان کے منصوبے اور چالیں خطرناک ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

عراقی فوج پر حملہ

Published

on

عراقی فوج پر حملہ

سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے کارندے نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں کو زدوکوب کیا مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں