Connect with us

انٹرنیشنل

انتخابی عمل مشکوک

Published

on

انتخابی عمل مشکوک

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں، یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے، انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیے گئے، یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلیے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔ ہیتھر ناورٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں، تاہم ان عناصر کو پاکستانی عوام نے مسترد کیا جو قابل تحسین ہے، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنا مثبت اقدام ہے، پاکستان میں مضبوط جمہوری اور سویلین ادارے اچھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور اس کیلیے مواقع تلاش کریں گے، جنوبی ایشیا میں سکیورٹی، استحکام اور خوش حالی چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل

“نظر کا دھوکہ”

Published

on

"نظر کا دھوکہ"

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو محض ’نظر کا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے مگر ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

Published

on

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے علامہ یوسف القرضاوی کو اصل منصوبہ ساز اور پالیسی ساز قرار دے دیا اخوان المسلمون کی نقل وحرکت، اس کی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں وہی رنگ بھرتے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیام پذیر ہونے کے باوجود ان کے منصوبے اور چالیں خطرناک ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

عراقی فوج پر حملہ

Published

on

عراقی فوج پر حملہ

سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے کارندے نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں کو زدوکوب کیا مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں