Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

جنسی زیادتی پرمستعفی

Published

on

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے جنسی زیادتی کے الزام میں 88 سالہ امریکی پادری کارڈینل تھیو ڈور مک کیریک کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ واشنگٹن کے سابق سینئر پادری اور موجودہ ’کار ڈینل‘ کو ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اپنا استعفی پوپ فرانسس کو پیش کیا۔ مرکزی چرچ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پادری مک کیریک کے استعفی کی منظوری کے بعد اُن سے تمام اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں اور اب مستعفی پادری عدالت کے مکمل فیصلے تک کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی جگہ ان معاملات پر گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ کیتھولک پادری مک کیریک پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر 1970ء کی دہائی کے اوائل میں ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اُس وقت وہ نیویارک کے ایک چرچ کے پادری تھے۔ 88 سالہ مک کیریک کو امریکی کیتھولک حلقوں میں انتہائی معتبر خیال کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل

مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

Rashid Saeed

Published

on

india hospital

بھارتی ریاست کرناٹک میں نئے مندر کی تعمیر کا جشن، زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں کی حالت غیر ہونے پر اسپتال پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چماراج نگر میں نئے مندر کی تعمیر کے جشن کے دوران کھانا کھانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ تقریب میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ انہیں چاولوں اور ٹماٹروں سے بنا کھانا پیش کیا گیا تھا، جس میں سے بْو آ رہی تھی اور جسے کھانے کے بعد لوگوں کو پیٹ میں درد اور قے شروع ہوگئی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے والے 93 افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں 23 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کھانے کے نمونوں کو کیمیائی تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 9 نوجوان شہید

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 9 نوجوانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں ظہور ٹھوکر، عدنان اور منظور کو شہید کردیا۔

بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 7 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دو نوجوانوں کی شناخت عامر احمد اور عابد احمد لون کے نام سے ہوئی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

‘قاتل’ حسینہ نے مقابلہ حسن جیت لیا

Published

on

brazil

برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا۔

مس ٹلاویرا بروس 2018 کے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔حتمی مرحلے تک پہنچنے والی 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کرنے کے جرم میں قید Veronica Veroneنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حاصل کیا ۔

اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی، معلومات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیاد پر جانچا گیا۔

Continue Reading
Advertisement
saad rafique
پاکستان2 منٹ ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

shah alam market
پاکستان54 منٹ ago

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

trafic accident
پاکستان1 گھنٹہ ago

ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

opreation against illegel construction
پاکستان1 گھنٹہ ago

ریلوے اراضی پرتجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد گھر مسمار

yasir shah meet with imran khan
کھیل1 گھنٹہ ago

یاسر شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

ispr logo
پاکستان1 گھنٹہ ago

افغان سرحد‘ آہنی باڑ لگانے کا کام ‘ 2019ء میں مکمل ہو گا

shalter home
پاکستان1 گھنٹہ ago

بے گھر افراد اور مسافروں کیلئے 5 شیلٹر ہوم کھل گئے

mobile phones
پاکستان2 گھنٹے ago

بغیر ٹیکس کے ایک نہیں 2 موبائل فونز لانے کی اجازت

india hospital
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

khalid maqbool
پاکستان2 گھنٹے ago

خالد مقبول صدیقی اپنے عہدے سے ناخوش

Co-operative talks
پاکستان2 گھنٹے ago

سہ فریقی مذاکرات، مفاہمتی یادداشت پردستخط

facebook
ٹیکنا لوجی3 گھنٹے ago

فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

sheihk rasheed
پاکستان3 گھنٹے ago

صحافیوں سے ناراض، لال حویلی کی دعوت منسوخ کر دی

karachi jail
پاکستان3 گھنٹے ago

دہشت گردوں سے رابطے، جیلوں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ

CNG station
پاکستان3 گھنٹے ago

غلام سرور نے کراچی اور سندھ کی عوام کو خوشخبری سنا دی

husan parcham song
ویڈیو1 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو1 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز3 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو3 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں