Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

بیلجیم روانہ

Published

on

سپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ جرمنی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی اگلی منزل بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارلیس پوج ڈیمونٹ کی روانگی ایک جرمن عدالت کی جانب سے اْنہیں ہسپانوی تحویل میں نہ دینے کے فیصلے کے بعد آئی عمل میں آئی انہوں نے روانگی کے وقت کاتالونیا کے موجودہ صدرکِم ٹوررا کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے بھی خطاب کیا اس موقع پر پوج ڈیمونٹ نے کہا کہ وہ براعظم یورپ کے آخری کونے تک پہنچ کر کاتالونیا کے انصاف پر مبنی حق کا دفاع کریں گے۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل

المناک ٹرین حادثہ۔۔۔ 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Rashid Saeed

Published

on

india train accident

بھارت پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثہ، 60 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی، پورے شہر میں صف ماتم بچھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امرتسر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر دسہرے کے تہوار پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق راون کا پتلا نذر آتش کرنے کی تقریب کے دوران لوگوں کو سٹیج سے پیچھے ہٹنے کی اپیل بھی کی گئی تھی لیکن لوگ راون کا پتلا نذر آتش تقریب میں اس قدر مگھن تھے انہیں ٹرین کے آنے کی آواز ہی نہ آئی 

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

Rashid Saeed

Published

on

artificial moon

چین کے جنوب مغربی شہر کی انتظامیہ خالق کائنات کے بنائے ہوئے چاند کے متبادل مصنوعی چاند متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ چاند آسمان پر چمکے گا اور 50 میل تک روشنی بھی بکھیرے گا۔

چین کے سرکاری اخبار کے مطابق یہ چاند ایک سیٹیلائٹ ہو گا اس کو چین کے شہر چینگ ڈو کے آسمان پر معلق کیا جا ئے گا اور اس کے بعد اس مصنوعی چاند کو 2020 ء میں سب کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

چیئرمین وو چنگ فینگ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بنایا جانیوالا مصنوعی چاند اصل چاند سے آٹھ گنا زیادہ روشنی کرے گا اور اس کی چاندنی شام کی ملگجی روشنی کی طرح ہو گی۔

چینی حکام نے اس مصنوعی چاند کے منصوبے کے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے لانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف یہ بتایا ہے کہ یہ مصنوعی چاند گلیوں میں لگائی گئی لائٹوں کے متبادل ثابت ہوگا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ فرانسیسی مصور کے زمین کے اوپر دائرے میں شیشے لٹکانے کا تصور پر مصنوعی چاند کے منصوبے کی بنیاد رکھی گئی اور چینگ ڈو کے مصنوعی چاند کے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی اس پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

Rashid Saeed

Published

on

kareela mander

بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندو انتہا پسندوں نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار ‘ مندر میں خواتین کا زبردستی داخلہ بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیرالہ سباری مالا نامی مندر میں سپریم کورٹ نے پابندی ختم کر دی تھی جبکہ اس مندر میں 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی عائد تھی لیکن تاحال انتہاپسند ہندو بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو خواتین صحافی اور سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ نے پولیس مدد لیتے ہوئے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود درجنوں انتہاپسندوں کے پتھراؤ سے مندر میں داخل نہ ہو سکیں۔

خواتین کو مندر میں داخلے کی پابندی کے باعث وہاں پر مظاہرے شروع ہوگئے اور مظاہرین نے مندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔ 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری کے سریندرن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اپنا ایجنڈہ نافذ کرنے کی کوشش کرے گی تواسے روکنے کیلئے قانون ہاتھ میں لینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Continue Reading
Advertisement
india train accident
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

المناک ٹرین حادثہ۔۔۔ 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

gass
پاکستان10 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

artificial moon
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

pervaiz musharif
پاکستان11 گھنٹے ago

ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

ishaaq daar
پاکستان11 گھنٹے ago

مشکلات بڑھ گئیں۔۔۔ پاکستانی پاسپورٹ منسوخ

ahmad shahzad
کھیل11 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ شوکاز نوٹس جاری

priminster meet with qatri deligation
پاکستان11 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

foot ball match
کھیل14 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

kareela mander
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

captain retaird atta muhammad
شوبز15 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

faiz ul hassan chohan
پاکستان18 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

metro bus
پاکستان18 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

mathira
شوبز18 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

sindh police
پاکستان18 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

babar azam
کھیل18 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

مقبول خبریں