"ریفرنڈم” کوریج پر سزا

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 30, 2018

ایران کی ایک مقامی انقلاب عدالت نے عراقی صوبہ کرستان میں خودمختاری کے لیے ہونیوالے ریفرنڈم کی کوریج کرنے پر ایک صحافی کو کوڑوں اور بھاری جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی شہر سقزکی ایک عدالت میں پیش کردہ صحافی بختیار خوشنام کو نظام عام میں خلل ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ سقزکی عدالت نے صحافی بختیار خوشنام کوعراقی کردستان کے آزادی ریفرنڈم کی کوریج کی پاداش میں 74 کوڑے مارنے اور 19 ملین ایرانی ریال جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ خوشنام کے خلاف مقدمہ کی کارروائی بند کمرے میں کی گئی اور اس کے وکیل کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.