Connect with us

انٹرنیشنل

متعدد بارعمر قید

Published

on

متعدد بارعمر قید

ترک عدالت نے انقرہ بم دھماکوں میں ملوث 9 افراد کو متعدد مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اس وقت انتخابات سے چند روز پہلے ان دھماکوں کے ذریعے کردوں اور ملکی لیبر پارٹی کے حامیوں کی ایک ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ دھماکے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے سامنے ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل

وفاداری درندوں پر بھاری

Published

on

وفاداری درندوں پر بھاری

انسان میں سے تو انسانیت ختم ہو چکی لیکن شاید جانوروں میں ابھی باقی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ کچھ ایسی ہی تصویر پیش کر رہا ہے۔ ایک نو عمر لڑکی کو دو اوباش مرد اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن عین اس وقت لڑکی کے پالتو کتے نے ان بدمعاشوں پر حملہ کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا۔ چودہ سالہ لڑکی جانوروں کے لئے بھوسہ لینے کے لئے گھر سے باہر گئی تھی لیکن دو اوباش افراد نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ قدرے ویران جگہ پر انہوں نے لڑکی کو دبوچ لیا اور اس کی عصمت دری کی کوشش کرنے لگے البتہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پیچھے کچھ فاصلے پر لڑکی کا کتا بھی آ رہا تھا۔ کتے نے جیسے ہی دیکھا کہ اس کی مالکن مصیبت میں ہے تو وہ اُسے دبوچنے والے درندوں پر ٹوٹ پڑا۔ ایک بدبخت کو، جس نے لڑکی کو زمین پر گرا رکھاتھا، کتے نے ٹانگ پر کاٹا اور دوسرا یہ منظر دیکھ کر ہی بھاگ نکلا۔ کتے کے کاٹنے کے باعث اوباشوں کے لئے پولیس کی نظروں سے چھپنا بھی مشکل ہو گیا۔ پولیس کو اُس شخص کی تلاش تھی جس کی ٹانگ پر تازہ زخم ہو، اور جلد ہی یہ بدبخت گرفتار ہو گیا۔ اس کا نام ریشو آہیروار بتایا گیا ہے ، جو پہلے بھی جنسی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے۔ اس کے ساتھی پنیت کو بھی بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا اور اب یہ دونوں پولیس کی حراست میں ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

تعاون بڑھائینگے

Published

on

تعاون بڑھائینگے

عوامی جمہوریہ چین کے ترجمان وزارت خارجہ لوکانگ نے کہا چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے اور پاک چائنا تعلقات اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مثبت تبصرے کی قدر کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کی تیز رفتار تعمیر و ترقی اور پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

90 لاکھ شیکل کا نقصان

Published

on

90 لاکھ شیکل کا نقصان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے تین ماہ کے دوران آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں