Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

سیناء کامیابی سے جاری

Published

on

مصر میں مسلح افواج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جامع سکیورٹی آپریشن ‘سیناء 2018’ کے سلسلے میں گزشتہ چند روز میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں 52 داعشی مارے گئے۔

Advertisement

انٹرنیشنل

پارلیمانی انتخابات: دھماکے ، فائرنگ ‘ 4 اہلکار جاں بحق

Rashid Saeed

Published

on

Afghan parliament election

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے قریب دھماکہ ہوئے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسری طرف صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج پولنگ ہو رہی ہے اس پولنگ کو روکنے کے لیے دہشت گرد متحرک ہو گئے ہیں اور گذشتہ روز قندھار میں دہشت گردی میں پولیس چیف کی ہلاکت پر پولنگ ابھی تک ملتوی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے پولیس چیف نے بتایا کہ کابل کے شمالی علاقے میں پولنگ سٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی شروع کی گئی تو بم کو ناکارہ بناتے ہوئے وہ پھٹ گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں ان افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبہ غور میں شدت پسندوں نے پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

افغانستان میں اس تمام صورتحال کے حوالے سے افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انتخابات مکمل کریں گے یہ سب کچھ ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم نے حملوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر مزید سکیورٹی بڑھادی ہے جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

گمشدہ صحافی ۔۔۔ سعودی عرب کا حیران کن انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

Jamal Khashoggi

سعودی عرب نے قونصل خانے سے گمشدہ ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کردی ، لڑائی کے دوران قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصلیٹ پہنچے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے تھے اور اس کے بعد سعودی صحافی کو قتل کیے جانے کی اطلاعات تھیں ۔

سعودی صحافی کے لاپتہ ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب صحافی کے قتل میں ملوث ہوا تو اس کے اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ 

میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سعودی صحافی 2 اکتوبر کو قونصل خانے آئے تووہاں موجود افراد سے ان کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور قاتلوں نے موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور تاحال خاشقجی کی میت کا پتہ نہیں لگ سکا۔ 

سعودی صحافی کے قتل پر سعودی مملکت نے افسوس کااظہار کیا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

المناک ٹرین حادثہ۔۔۔ 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Rashid Saeed

Published

on

india train accident

بھارت پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثہ، 60 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی، پورے شہر میں صف ماتم بچھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب امرتسر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر دسہرے کے تہوار پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق راون کا پتلا نذر آتش کرنے کی تقریب کے دوران لوگوں کو سٹیج سے پیچھے ہٹنے کی اپیل بھی کی گئی تھی لیکن لوگ راون کا پتلا نذر آتش تقریب میں اس قدر مگھن تھے انہیں ٹرین کے آنے کی آواز ہی نہ آئی 

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں