Connect with us

انٹرنیشنل

کریک ڈاؤن شروع

Published

on

کریک ڈاؤن شروع

چین میں ٹیلی کام، انٹرنیٹ فراڈ، ترقیاتی منصوبوں میں غبن اور دھوکا دہی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکزی کمیشن برائے اخلاقیات اور ثقافتی ترقی کے مطابق مہم کے دوران لوگوں کے اخلاقی معیار پر بھی نظر رکھی جائیگی اور ان کا غیر جانبدارانہ رویہ بھی زیر بحث آئیگا عوام سے متعلقہ کئی اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ذمہ داری کے احساس میں کمی پر بھی کارروائی کی جائیگی۔ مہم کے دوران اخبارات میں شائع ہونے والی بے بنیاد خبروں اور کام کے مقامات پر دھوکہ دہی کے ورداتوں کھلاڑیوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان اور دیگر خرابیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائیگی اس مہم کا مقصد سماجی اعتبار سے نظام 2020 تک قابل اعتماد بنانا ہے۔مہم جانچ پڑتال کیلئے پورے معاشرے میں اطلاعات کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل

60افراد ہلاک

Published

on

60افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نجی تعلیمی مرکز کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں60افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ،طالبان ترجمان نے خود کش حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔،دھماکہ اس وقت ہوا جب تعلیمی ادارے میں نوجوان طلبایونیوسٹی امتحان کی تیاریوں میں مصروف تھے ، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، دوسری طرف افغان وزارت صحت نے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والے افراد کی تعداد سرکاری اعدادو شمار سے کہیں زیادہ بتا ئی جا رہی ہے

Continue Reading

انٹرنیشنل

نیا غلاف کعبہ تیار

Published

on

نیا غلاف کعبہ تیار

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا ہے۔ موجودہ غلاف کعبہ 9 ذی الحج بہ روز سوموار کو اتارنے کے بعد اس کی جگہ نیا غلاف کعبہ شریف پر چڑھا دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سدنہ بیت اللہ ڈاکٹر صالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔حال ہی میں غلاف کعبہ کی دیکھ بحال کی ذمہ دار کمیٹی نے سنہ 1439ھ کے حج کے دوران خانہ کعبہ کے لیے تیار کردہ غلاف کا جائزہ لیا اور غلاف پر منقش آیات، سنہری پٹی، غلاف کے مختلف حصوں کی مکمل تیاری کے اعتبار سے اسے مکمل قرار دیا گیا تھا۔نیا غلاف 9 ذی الحج کی صبح کو مخصوص گاڑی پر رکھ کر شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم سے حرم میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ خاص قدرتی ریشم سے تیارکرنے کیبعد اس پر گہرا سیاہ رنگ چڑھایا گیا۔ غلاف کی اونچائی14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی پٹی 95 سینٹی میٹر چوڑی اور17میٹر لمبی ہے۔ 4 کونوں والے چ6 اجزاء کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

Published

on

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر بن گئیں مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار مسلم خاتون رکن سینیٹ بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں