Connect with us

انٹرنیشنل

زندہ نکال لیا

Published

on

زندہ نکال لیا

انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک خاتون کو زندہ نکالا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں 2 روز قبل آنیوالے تباہ کن زلزلے جس میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور متعدد دبے گھر جبکہ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر کئی لاپتہ بھی ہوئے ہیں ۔ریسکیو عملہ کو مسجد کے ملبے تلے دبے 4 افراد کی تلاش کے دوران ایک خاتون زندہ حالت میں مل گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو گھنٹوں کی محنت کے بعد نکالا گیا ہے جسکی حالت تشویشناک ہے اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل

“نظر کا دھوکہ”

Published

on

"نظر کا دھوکہ"

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو محض ’نظر کا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے مگر ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

Published

on

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے علامہ یوسف القرضاوی کو اصل منصوبہ ساز اور پالیسی ساز قرار دے دیا اخوان المسلمون کی نقل وحرکت، اس کی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں وہی رنگ بھرتے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیام پذیر ہونے کے باوجود ان کے منصوبے اور چالیں خطرناک ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

عراقی فوج پر حملہ

Published

on

عراقی فوج پر حملہ

سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے کارندے نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں کو زدوکوب کیا مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں