سب سے بڑا صارف

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 08, 2018

برطانیہ میں منشیات کے استعمال سے ہونے والی اموات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے خاص طور پر کوکین، فینٹانل اور میفیڈرون نامی منشیات جو چین سے غیرقانونی طور پر ڈارک ویب کے ذریعے درآمد کی جاتی ہیں۔ منشیات کے استعمال کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے چاہییں۔کوکین سے اموات میں اضافہ ہوا، 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں 3756 لوگ غیرقانونی منشیات کے استعمال سے موت کے منہ میں پہنچے۔ ان میں سے دو تہائی اموات منشیات کے غلط استعمال کے باعث ہوئیں۔ برطانیہ میں منشیات کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد یورپی یونین سے تین گنا زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ خطرناک نشہ آور دوا فینٹانل ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر کوکین ہے، جس کے باعث 2017 میں 432 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس سال کے اوائل میں برطانیہ ‘تیزی سے یورپ میں کوکین کا سب سے بڑا صارف بنتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق انگلینڈ کا شمالی مشرقی حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے، اور وہاں منشیات کے ہاتھوں مرنے والوں کی شرح 83 فی دس لاکھ ہے، جب کہ لندن میں یہ شرح سب سے کم ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.