نومولود بچے کی نعش برآمد

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 08, 2018

امریکی ایئر لائن کے ایک جیٹ طیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے لا گارجیا ایئر پورٹ کے ’مینٹیننس ہینگر‘ میں کھڑے طیارے کی صفائی کے دوران باتھ روم میں ٹشو پیپز کے ڈبے کے ڈھیر میں سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ صفائی کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ نومولود کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کا ٹیم کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش اور موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ بچے کی موت قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بچے کے حمل کی عمر 5 سے 6 ماہ کے درمیان ہے۔ نیویارک اور نیو جرسی پورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری کوئنز کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کو تفویض کی گئی ہے کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاحال بچے کی ملکیت کے حوالے سے کوئی دعوی دار سامنے نہیں آیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور آخری پرواز کے مسافروں کی فہرست کا جائزہ لیا جا رہا ہے-

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.