Connect with us

انٹرنیشنل

2 افرادہلاک، متعدد زخمی

Published

on

2 افرادہلاک، متعدد زخمی

تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ مٹھوویل کرونانیدھی کی آخری رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے 5 بار وزیراعلیٰ رہنے والے مٹھوویل کرونانیدھی 94 سال کی عمر میں گزشتہ روز چل بسے تھے اور آج ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریاستی دارالحکومت چنئی کے راجا جی ہال کے باہر اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہونے والے مجمع میں دھکم پیل اور بھگدڑ کے باعث دم گھنٹے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں 60سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل

“نظر کا دھوکہ”

Published

on

"نظر کا دھوکہ"

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو محض ’نظر کا دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے مگر ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

Published

on

اخوان المسلمون کا پالیسی ساز قرار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے علامہ یوسف القرضاوی کو اصل منصوبہ ساز اور پالیسی ساز قرار دے دیا اخوان المسلمون کی نقل وحرکت، اس کی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں وہی رنگ بھرتے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیام پذیر ہونے کے باوجود ان کے منصوبے اور چالیں خطرناک ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

عراقی فوج پر حملہ

Published

on

عراقی فوج پر حملہ

سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر انتظام ملیشیا گروپوں نے عراقی فوج کے ارکان پر حملہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انبار صوبے میں انصار اللہ الاوفیاء اور الدفاع الوطنی بریگیڈز کے نام سے معروف ملیشیا کے کارندے نے عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں کو زدوکوب کیا مذکورہ ملیشیاؤں نے عراقی فوج کی اُن ہدایات کو یکسر مسترد کر دیا تھا جن میں انبار صوبے میں بغداد اور اردن کو ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے پر رات کے وقت گزرنے سے منع کیا گیا تھا۔

Continue Reading

مقبول خبریں