Connect with us

انٹرنیشنل

دیواروں کا گمان

Published

on

دیواروں کا گمان

ویت نام میں ایک گھر کے باہر پرانے ٹی وی سیٹ جن پر دیواروں کا گمان ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔ مقبول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویت نام نے ایک ہرے بھرے علاقے میں ایک مکان کے باہر درجنوں ٹی وی سے مکان کی دیوار یا باڑ بنائی ہے۔ یہ تمام ٹی وی سیٹس پرانے ہیں جن میں کیتھوڈ رے (پکچر) ٹیوب لگی ہوئی ہے۔عجیب گھر ویت نام کے جزیرے ہون تھوم میں واقع ہے لیکن جزیرے پر چلنے والی تیز ہواؤں سے ان ٹی وی سیٹس کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ لیکن دیوار بنانے کے لیے ٹی وی کے انتخاب کی وجہ کوئی نہیں جانتا ۔ لوگوں کے مطابق یہ ایک ٹی وی بنانے والے کا مکان ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مالک نے یہ ٹی وی سستے بھاؤ خرید کر اسے خوبصورت انداز میں لگا کراپنے مکان کی شان بڑھائی ہے۔ جو توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ٹیلی وژن سے بنی اس دیوار پر تنقید بھی ہورہی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ٹی وی میں ٹوٹ پھوٹ سے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کیتھوڈ رے ٹیوبس میں پارہ، سیسہ اور دیگر مضر کیمیکلز ہوتے ہیں جن سے خصوصاً بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

انٹرنیشنل

نیا غلاف کعبہ تیار

Published

on

نیا غلاف کعبہ تیار

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا ہے۔ موجودہ غلاف کعبہ 9 ذی الحج بہ روز سوموار کو اتارنے کے بعد اس کی جگہ نیا غلاف کعبہ شریف پر چڑھا دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سدنہ بیت اللہ ڈاکٹر صالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔حال ہی میں غلاف کعبہ کی دیکھ بحال کی ذمہ دار کمیٹی نے سنہ 1439ھ کے حج کے دوران خانہ کعبہ کے لیے تیار کردہ غلاف کا جائزہ لیا اور غلاف پر منقش آیات، سنہری پٹی، غلاف کے مختلف حصوں کی مکمل تیاری کے اعتبار سے اسے مکمل قرار دیا گیا تھا۔نیا غلاف 9 ذی الحج کی صبح کو مخصوص گاڑی پر رکھ کر شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم سے حرم میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ خاص قدرتی ریشم سے تیارکرنے کیبعد اس پر گہرا سیاہ رنگ چڑھایا گیا۔ غلاف کی اونچائی14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی پٹی 95 سینٹی میٹر چوڑی اور17میٹر لمبی ہے۔ 4 کونوں والے چ6 اجزاء کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

Published

on

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر بن گئیں مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار مسلم خاتون رکن سینیٹ بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

لندن والوں کےلئے خوشخبری

Published

on

لندن والوں کےلئے خوشخبری

پشاورزلمی کی جانب سے لندن کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے کہ وہ لندن کی گلیوں میں گھومنے والی پشاور زلمی کی بس کو پہنچانیں اور اس کے ساتھ سیلفی بنا کر پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی انعامات حاصل کرنے کا موقع پائیں ۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ”لندن کے پیارے رہائشیو پاکستان میں کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام ’ پشاور زلمی ‘ اب آپ کے شہر میں آ چکاہے اور آپ کی گلیوں میں گھوم رہاہے جو کہ دراصل پشاور زلمی کی بس ہے ۔ہمیں آپ کے خوبصورت شہر میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ہم آپ کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں ، پشاور زلمی کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ جڑے ہوئے اور رابطے میں رہے ، زلمی فینز ہمارے لیے قیمتی ترین اثاثہ ہے ۔“

Continue Reading

مقبول خبریں