Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

ٔامریکی شہریت مل گئی

Rashid Saeed

Published

on

تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین کو ‘چین مائیگریشن’ (Chain Migration) کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔رپورٹ کے مطابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔تقریب حلف برداری کے موقع پر ایک صحافی نے میلانیا ٹرمپ کے والد سے پوچھا کہ امریکی بن جانے کے بعد آپ کو کیسا لگا رہا ہے؟ تو ان کے وکیل مائیکل ولڈیز نے جواب دیا کہ ‘ان کا سفر بہت شاندار رہا ہےدوسری جانب میلانیا ٹرمپ اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

انٹرنیشنل

دلیرانہ بیان۔۔۔ انتہا پسند ہندو جل گئے

Rashid Saeed

Published

on

Nawajit Singh Siddhu

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سندھو نے دلیرانہ بیان دیا جس سے انتہا پسند ہندو جل گئے کرتاپور راہداری کھل گئی تو میں جنرل باجوہ کو نہ صرف گلے لگاؤں گا بلکہ انہیں بوسہ بھی دوں گا۔

کسولی میں منعقدہ خوشونت سنگھ ادبی میلے کے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جنرل باجوہ کو گلے لگانے میں کوئی سازش نہیں تھی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وہ کوئی رافیل طیاروں کی ڈیل تو نہیں تھی اگر کوئی مجھے کہے گا کہ پاکستان کرتارپور راہدری یعنی بابا نانک کی راہداری کھولنے کو تیار ہے اور یہ بات وہ 400 مرتبہ کہہ چکا ہے تو میں جنرل باجوہ کو گلے بھی لگاؤں گا اور بوسہ بھی دوں گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ناقدین کو کہا کہ مجھے ان کی گندی سیاست کی کوئی پروا نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے اس سے قبل ایک بیان دے کر انتہا پسند ہندووں کے تن بدن میں یہ کہہ کر آگ لگا دی،’’ کہ تامل ناڈو کے بجائے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں رہنا زیادہ آسان ہے ،کیونکہ تقسیم ہند کے باوجود پنجاب کی ثقافت اور زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘‘۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

پاکستانی معاشی بحران‘ امریکی مؤقف مسترد

Rashid Saeed

Published

on

Chinese Foreign Minister Llo Kong

چین نے پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک قرضوں کو قرار دینے کے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ہمارے قرضے اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے۔

بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کا امریکی الزام درست نہیں، سی پیک دو حکومتوں کے درمیان تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے طے کیے ہیں۔

لو کانگ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے ’ڈیبیٹ اسٹریکچر‘ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ سی پیک قرضے معاشی بحران کی وجہ نہیں، کیونکہ وہ اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے ۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کا رکن ہے اور اس حیثیت سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کے لیے اْٹھائے گئے ہر اقدام کے لیے آئی ایم ایف کی مدد و معاونت کریں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

صحافی گمشدگی معاملہ، ٹیلیفونگ گفتگو میں تبادلہ خیال

Rashid Saeed

Published

on

saudi prince with turkish president

معروف صحافی جمال خوشقجی کی گمشدگی ‘ برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، ترک صدر اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان بھی صحافی کی گمشدگی کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جمال خوشقجی استنبول میں سعودی قونصل خانے کے دورے کے دوران پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا تھا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی اس واقعے کا میں ملوث پایا گیا تو اس کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ 

برطانیہ ، جرمین اور فرنس ریاض سے تفصیلی جواب دینے پر زور دیا، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے اب تک ہونے والی تمام صورتحال کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ترک صدر طیب اردوان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں لاپتہ صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ صحافی جمال خوشقجی کی گمشدگی کی وجہ سے اس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
nab
پاکستان2 گھنٹے ago

این ایچ اے کرپشن کیس، سابق اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر گرفتار

facebook
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

sheihk rasheed
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک لوٹنے والے اپنا احتساب کیسے کر سکتے ہیں

Nawajit Singh Siddhu
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

دلیرانہ بیان۔۔۔ انتہا پسند ہندو جل گئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

Humayun Akhtar Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

shahbaz sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

نیب تحقیقات، متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار

parliament house of pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

دھاندلی تحقیقات، 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

Chinese Foreign Minister Llo Kong
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

پاکستانی معاشی بحران‘ امریکی مؤقف مسترد

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان7 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

faisal woda
پاکستان7 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

uras mubarik
پاکستان7 گھنٹے ago

خواجگان تونسہ کا سالانہ عرس آج سے شروع

president doctor arif alvi
پاکستان7 گھنٹے ago

خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز

bank account
پاکستان8 گھنٹے ago

انوکھا فراڈ۔۔۔ مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس

voting
پاکستان9 گھنٹے ago

خواتین کے ووٹوں کی شرح کم، الیکشن کمیشن کا نوٹس

مقبول خبریں