Connect with us

انٹرنیشنل

دھماکہ سے ایک فرد ہلاک

Published

on

دھماکہ سے ایک فرد ہلاک

برطانیہ کے علاقے سیلسبری میں قائم عسکری ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر امدادی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور اب مقامی آبادی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انٹرنیشنل

ایران کے نکلنے پر متفق

Published

on

ایران کے نکلنے پر متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہوگی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

حزب اللہ نہیں بننے دینگے

Published

on

حزب اللہ نہیں بننے دینگے

امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا سعودی عرب حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دے گا ایرانی نظام حوثیوں کو غیر قانونی طور پر ہتھیار اور میزائل مُہیا کرنے کے علاوہ اُنہیں حزب اللہ ملیشیا کے تربیت کاروں کے ذریعے سپورٹ فراہم کر رہا ہے اس کا مقصد حوثیوں کو تجربہ پہنچا کر یمنی عوام کے خلاف جاری جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے حزب اللہ کے عسکری عناصر کی یمن میں موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی نظام نے اپنے پیروکار حوثیوں کی تربیت کا مشن اس دہشت گرد تنظیم کو سونپ رکھا ہے ساتھ ہی اس امر کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایران نواز فرقہ وارانہ ملیشیائیں اور ٹولیاں مل کر خطّے میں واقع ممالک کے اندر انارکی اور تباہی پھیلانے پر کام کر رہی ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

مسائل حل کے خواہشمند

Published

on

مسائل حل کے خواہشمند

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ترکی امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں ہے نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک مسائل اور اختلافات پر بآسانی قابو پاسکتے ہیں تاہم امریکا کی موجودہ روش کی روشنی میں یہ ممکن نہیں۔ انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان شدید اختلاف نے جنم لیا جس میں دونوں ملکوں کی بعض درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافے کا تبادلہ اور ترکی میں کرنسی کا بحران بھی شامل ہو گیا۔

Continue Reading

مقبول خبریں