Connect with us

انٹرنیشنل

آمرانہ عدالت کی منظوری

Published

on

آمرانہ عدالت کی منظوری

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جوڈیشل کونسل کے چیف کی تجویز کردہ اقتصادی عدالت کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے فوری نافذ العمل ہوں گے اور اْنہیں کسی دوسری عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔سپریم لیڈر نے اقتصادی عدالت کے جلد از جلد قیام کے احکامات دیے ہیں۔ خصوصی اختیارات کی حامل اس عدالت کے پاس ملزمان کو سزائے موت دینے کے سوا باقی تمام سزائیں دینے کے وسیع اختیارات ہوں گے۔ ایرانی جوڈیشل کونسل کے سربراہ صادق آملی لاری جانی نے اقتصادی مفاسد کے خاتمے کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ تجویز کے مطابق خصوصی اقتصادی عدالت انقلاب عدالت کے 3ججوں پر مشتمل ہوگی۔ اس عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے فیصلے قطعی اور حتمی ہوں گے جنہیں کسی دوسری عدالت میں اپیل کے طورپر چیلنج نہیں کیاجاسکے گا۔ تاہم ایک ذیلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ صادر ہونے کے بعد صرف دس دن کے اندر اندر اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔

انٹرنیشنل

60افراد ہلاک

Published

on

60افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نجی تعلیمی مرکز کے باہر ہونے والے خود کش حملے میں60افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ،طالبان ترجمان نے خود کش حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔،دھماکہ اس وقت ہوا جب تعلیمی ادارے میں نوجوان طلبایونیوسٹی امتحان کی تیاریوں میں مصروف تھے ، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، دوسری طرف افغان وزارت صحت نے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والے افراد کی تعداد سرکاری اعدادو شمار سے کہیں زیادہ بتا ئی جا رہی ہے

Continue Reading

انٹرنیشنل

نیا غلاف کعبہ تیار

Published

on

نیا غلاف کعبہ تیار

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا ہے۔ موجودہ غلاف کعبہ 9 ذی الحج بہ روز سوموار کو اتارنے کے بعد اس کی جگہ نیا غلاف کعبہ شریف پر چڑھا دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سدنہ بیت اللہ ڈاکٹر صالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔حال ہی میں غلاف کعبہ کی دیکھ بحال کی ذمہ دار کمیٹی نے سنہ 1439ھ کے حج کے دوران خانہ کعبہ کے لیے تیار کردہ غلاف کا جائزہ لیا اور غلاف پر منقش آیات، سنہری پٹی، غلاف کے مختلف حصوں کی مکمل تیاری کے اعتبار سے اسے مکمل قرار دیا گیا تھا۔نیا غلاف 9 ذی الحج کی صبح کو مخصوص گاڑی پر رکھ کر شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم سے حرم میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ خاص قدرتی ریشم سے تیارکرنے کیبعد اس پر گہرا سیاہ رنگ چڑھایا گیا۔ غلاف کی اونچائی14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی پٹی 95 سینٹی میٹر چوڑی اور17میٹر لمبی ہے۔ 4 کونوں والے چ6 اجزاء کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

Published

on

ایک اور پاکستانی کا اعزاز

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر بن گئیں مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار مسلم خاتون رکن سینیٹ بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں